سردار قاسم سلیمانی

شہید قاسم سلیمانی کے بعد داعش کا مستقبل

دنیا مانتی ہے کہ اس وحشی اور جنگجو اسلام دشمن یعنی داعش و جبھۃ النصرہ وغیرہ کے خاتمے میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا بنیادی کردار ہے

شہید قاسم سلیمانی کے بعد داعش کا مستقبل

اسلام ٹائمز- عراق اور شام پر امریکہ کے پیدا کردہ مذہبی انتہاء پسندوں نے حملہ کیا اور داعش کے نام سے ایک گروہ کو ان کی نظامت و خلافت کیساتھ ان دو ممالک پر قبضے کا ٹاسک دیا گیا۔ داعش جیسے دیگر انتہاء پسندوں میں نام نہاد مسلمان جنگجوؤں کی بڑی تعداد موجود تھی، وہاں امریکی و اسرائیلی ایجنٹ بھی داعش کے روپ میں عراق و شام میں مسلمانوں کے قتلِ عام میں مصروف رہے۔ کئی ایسے شواہد موجود ہیں کہ داعش اور جبھۃ النصرہ کے جنگجوؤں میں ایسے افراد بھی موجود تھے، جنہیں اسلام کی الف ب کا بھی علم نہیں تھا۔ تکفیری جنگجوؤں نے خلافت اسلامیہ کا نعرہ بلند کرکے کئی ایسی اسلامی تحریکوں کا بیڑہ غرق کر دیا، جو خلافت کے نظام کے لیے برسوں سے تیاریاں کر رہے تھے۔ داعش نے اسلامی نظام حکومت "خلافت" کا ایسا بیڑہ غرق کیا ہے کہ خلافت کا نام آتے ہی ابوبکر بغدادی کا ظالم، سنگدل اور انسانیت دشمن کا قاتل چہرہ لوگوں کی نظروں کے سامنے آجاتا ہے۔

دنیا مانتی ہے کہ اس وحشی اور جنگجو اسلام دشمن یعنی داعش و جبھۃ النصرہ وغیرہ کے خاتمے میں سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کا بنیادی کردار ہے۔ اسلام دشمن طاقتوں نے عوام میں مایوسی پھیلانے کے لیے اعلانات کرنا شروع کر دیئے ہیں کہ داعش دوبارہ سر اٹھا رہی ہے۔ یہ بات کسی حد تک درست ہے کہ داعش کے ٹیروریسٹ سلیپر سیل ہر جگہ موجود ہیں اور کسی بھی وقت منظم ہو کر خطے کو کسی نئی مشکل سے دوچار کرسکتے ہیں، لیکن ان کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کمزور ہوچکا ہے۔ ممکن ہے چھوٹی موٹی کارروائی بھی کریں، لیکن خلافت اسلامیہ کے قیام کا ان کا خواب شہید قاسم سلیمانی نے چکنا چور کر دیا ہے۔ حوصلہ افزاء خبریں یہ ہیں کہ شام میں مقاومت کے بلاک نے بڑی جانفشانی کے بعد خان طومان کے علاقے کو دہشت گردوں سے واپس لے لیا ہے۔

شامی فورسز نے 2015ء میں ایک بار پہلے بھی اس شہر پر قبضہ کیا تھا، تاہم دہشت گردوں نے امریکہ اور ترکی کی مدد سے 2015، 2016ء میں دوبارہ اس پر قبضہ کر لیا تھا۔ اب یہ اہم اسٹریٹیجک علاقہ شامی فورسز کے قبضے میں آگیا ہے، جس سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ سعودی عرب اور ترکی پورا زور لگا رہے ہیں کہ خان طومان پر دہشت گردوں کا دوبارہ قبضہ ہو جائے اور حلب جیسا بڑا شہر دہشت گردوں کے قبضے میں رہے۔ جنرل قاسم سلیمانی کے شاگردوں نے اہم علاقے کو داعش دہشت گردوں سے آزاد کرایا اور اگر کامیابیوں کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہا تو داعش کی مکمل صفائی کا شہید قاسم سلیمانی کا خواب پورا ہو جائیگا۔ ان شاء اللہ

ای میل کریں