ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کی امریکی کوشش کیخلاف ہیں، امریکہ معاہدے میں واپس آجائے، چین

ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کی امریکی کوشش کیخلاف ہیں، امریکہ معاہدے میں واپس آجائے، چین

ایران نے "ٹرمپ" سمیت جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

ایران پر پابندیاں برقرار رکھنے کی امریکی کوشش کیخلاف ہیں، امریکہ معاہدے میں واپس آجائے، چین

 

اسلام ٹائمز۔ ایرانی جوہری پروگرام (JCPOA) کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے منعقد ہونے والے سلامتی کونسل کے ویڈیو اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں چین کے مسقل نمائندے وانگ کان نے کہا ہے کہ اس بحران کی اصلی جڑ ایرانی جوہری پروگرام سے امریکہ کی یکطرفہ دستبرداری اور ایران پر عائد ہونے والی امریکی پابندیاں ہیں۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا کہ جیسا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی رپورٹ میں بتایا جا چکا ہے؛ ایران پر لگائے جانے والے الزامات اقوام متحدہ کی قرارداد نمبر 2231 کے متن کے ساتھ میل نہیں کھاتے۔

 

اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے وانگ کان نے کہا کہ ایران کے خلاف اسلحے کے پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی کوششوں نے ایرانی جوہری معاہدہ (JCPOA) بچانے کے مشترکہ اقدامات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ وانگ کان نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین امریکہ سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ اپنی غیرقانونی پابندیوں کو فورا اٹھا لے اور ایرانی جوہری معاہدے پر عملدرآمد شروع کر دے۔ اقوام متحدہ میں چین کے مستقل نمائندے نے کہا کہ چین ایران کے خلاف اسلحے کی پابندیوں میں توسیع پر مبنی امریکی کوششوں کے خلاف ہے جبکہ امریکہ جوہری معاہدے سے یکطرفہ دستبرداری کے باعث "ٹرگر میکینزم" استعمال کرنے کا حق نہیں رکھتا۔

 

ایران نے "ٹرمپ" سمیت جنرل سلیمانی کے قتل میں ملوث 36 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

اسلام ٹائمز۔ تہران کے پراسکیوٹر جنرل علی القاصی مہر نے ایرانی سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ کی جانب سے رفقاء سمیت شہید کئے جانے کے خلاف دائر مقدمے کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ 36 افراد جو جنرل قاسم سلیمانی کی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں براہ راست شامل تھے یا انہوں نے اس کام میں مدد کی یا اس کا حکم دیا، کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔ تہران کے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ان افراد میں امریکی سیاسی، فوجی و حکومتی حکام شامل ہیں جبکہ اس حوالے سے بین الاقوامی (انٹرپول) پولیس کے ذریعے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 

تہران کے پراسیکیوٹر جنرل علی القاصی مہر نے بتایا کہ جنرل قاسم سلیمانی اور ان کے رفقاء کے قتل میں عدالت کو مطلوب 36 ملزمان میں سرفہرست امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔ علی القاصی مہر نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حتی اپنے صدارتی دورے کے بعد بھی عدالت کی جانب سے مطلوب باقی رہیں گے اور تمام ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر کوششیں جاری رہیں گی۔ واضح رہے کہ جاری سال کے آغاز میں بغداد ایئرپورٹ کے قریب جنرل قاسم سلیمانی کو ابومہدی المہندس اور دوسرے رفقاء سمیت ایک امریکی ٹارگٹ کلنگ کی کارروائی میں شہید کر دیا گیا تھا۔

ای میل کریں