صنعت و معدن

صنعت و معدن

تاریخ نگاروں نے لکھا ہے کہ ایران کے لوگ ایسے پہلے لوگ ہیں جنہوں نے تانبا کا استخراج کیا اور اسے پگھلایا ہے

صنعت و معدن

 

ایران کے کلینڈر میں ایرانی مہینہ تیر کی 10/ ویں تاریخ (30/ جون) ثقافتی انقلاب کی اعلی کمیٹی کی منظوری سے روز صنعت و معدن کے نام سے جانی جاتی ہے۔ اس دن کا اس نام سے مخصوص ہونا ایک مناسب موقع ہے تا کہ اقتصاد کو تحریک کرنے والی اہم ترین مشینری پر یعنی صنعت، ٹکنالوجی اور معاشی بہتری پر عاقلانہ نظر ڈالی جائے کیونکہ یہ کام اقتصاد اور معاشی صورتحال کو بہتر بنانے میں بہت موثر اور کارساز ہے۔

ایران میں تیل اور گیس جیسے زمینی ذخیروں اور اسی طرح مختلف صنعتوں میں ضروری معدنی میٹریئل اور اسباب کے لحاظ سے دنیا کے غنی ممالک میں شمار ہوتا ہے۔ مختلف میدانوں میں معادن کا نکالنا اور معدن پر کام کرنا اور صنعت میں توسیع کرنا قدیم الایام سے ایران میں رائج رہا ہے۔

تاریخ نگاروں نے لکھا ہے کہ ایران کے لوگ ایسے پہلے لوگ ہیں جنہوں نے تانبا کا استخراج کیا اور اسے پگھلایا ہے۔ صنعتی انقلاب کے بعد تقریبا ہر میدان میں خواہ صنعتی اور کسانی کا ہو یا عمارت اور دوا کا ہو یا دفاعی اور الکٹرانک اور حفظان صحت کا میدان ہو سب میں کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔ ایران میں اس موضوع پر بہت زیادہ کام ہورہا ہے اور لوگ اس بات کی جانب متوجہ ہیں کہ اگر ملک کو آگے بڑھانا ہے اور لوگوں کو خوشحال زندگی دینا ہے تو اس موضوع پر سنجیدگی اور ہم فکری کے ساتھ آگے بڑھنا اور آگے بڑھنے اور ملک اور ملک کے باشندوں کی ترقی کے لئے جو اسباب ہیں ان پر کام کرنا ہوگا اور انہیں فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی اسی طرح صنعت و معدن کے میدان میں ترقی کے لئے اس کے موانع اور رکاوٹوں پر غور کرکے اسے درو کرنے کی کوشش کرنی ہوگی۔

اس کے لئے ملک کے چھوٹے بڑے، اعلی اور ادنی، مرد اور عورت سب کو مل کر کام کرنا اور غور کرنا ہوگا۔ جس ملک میں اس فکر و خیال کے لوگ ہوں گے وہ ملک تمام مشکلات اور مسائل کے بعد بھی آگے بڑھے گا اور دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت اس کے سامنے گھٹنے ٹیک دے گی اور رکاوٹیں ایجاد کرنے کے باوجود بھی کچھ بگاڑ نہیں سکے گی۔

ایران کو برسوں سے اسلام دشمن اور انسانیت کا خون پینے والی حکومتوں کی جانب سے ہر قسم کی رکاوٹوں اور پابندیوں کا سامنا ہے اس کے باوجود خدائی جذبہ اور الہی حوصلہ کے ساتھ خدا پر توکل کرتے ہوئے ترقی کی راہ پر گامزن ہیں اور دشمن عناصر کے لئے چیلینج بنا ہوا ہے۔

خداوند عالم ایران اور ایرانی عوام اور دنیا کے تمام سچے اور خدا ترس بندوں کی حفاظت فرمائے اور خدمت خلق کا موقع عنایت کرے۔ آمین۔

ای میل کریں