لوگ کیا کرتے ہیں ؟
انقلاب کی کامیابی کے بعد اور قم میں جو لوگ بھی امام ؒکی زیارت کیلئے آتے تھے، امام ؒ ان سے ملتے تھے۔ چاہے گھنٹوں انہیں اس خاطر ٹھنڈی یا گرمی میں رکنا پڑے۔ کئی بار امام ؒ برف باری یا بارش کے باوجود چھت پر آئے اور لوگوں کے جذبات واحساسات کو سراہا۔ بعض اوقات برف کی وجہ سے ہم ان کے اوپر چھتری کے ذریعہ محافظت کرنا چاہتے تھے تو امام ؒناراض ہوجاتے تھے اور فرماتے کہ ’’اس موسم میں لوگ کیا کرتے ہیں ؟ مجھے چھتری کی کوئی ضروری نہیں ہے‘‘۔
حجت الاسلام محمد علی انصاری