ضروری ہے کہ میرے گھر کا دروازہ عوام کیلئے کھلا رہے
شاہی نظام کے خلاف تحریک کے آغاز میں ایک دن ہم امام ؒ کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے اور تہران سے بہت سارے لوگ بھی آ چکے تھے۔ گھر کا کوئی ایک دروازہ بند کردیا گیا۔
امام ؒ سمجھ گئے اور فرمایا: ’’یہ دروازہ کس نے بند کیا؟‘‘ جواب دیا گیا کہ یہ دروازہ حاج آقائے مصطفی کے کہنے پر بند کردیا گیا ہے تاکہ آنے والے لوگوں کے ذریعہ مزاحمت نہ ہو۔ امام خمینی ؒنے ناراض ہو کر فرمایا: ’’نہیں ! دروازہ کھول دو۔ لوگوں کو آنے دو۔ اس میں کسی کو کوئی دخل دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ میرے گھر کا دروازہ عوام کیلئے کھلا رہنا چاہیے‘‘۔
آیت اﷲ مسعودی خمینی