سادہ اور معمولی زندگی
امام خمینی ؒکی زندگی بہت سادہ اور معمولی تھی۔ ہم جب ان کے درس سے باہر نکلتے تھے تو کچھ سوالات پوچھنے کی غرض سے ان کی خدمت میں جایا کرتے تھے۔ راستے میں ان کو دیکھتے کہ بہت معمولی انداز سے دکان پہ جاتے اور آپ خود گھر کی ضروری اشیاء خریدتے تھے۔ ان کا یوں زندگی میں سادگی اختیار کرنا ایک حقیقی زہد تھا۔ آپ کم خرچ کرتے اور دوسروں کو زیادہ فائدہ پہنچاتے تھے۔ آپ کا وجود ہمیشہ دوسروں کیلئے باعث خیر وبرکت تھا یہاں تک کہ اپنی مرجعیت کے دور میں بھی اسی سادگی اور زاہدانہ طریقہ کو برقرار رکھا۔ آپ کی نگاہ میں بیت المال کو ایک خاص اہمیت حاصل تھی۔
راوی: آیت اﷲ امامی کاشانی