دیوان حضرت امام خمینی (رح)

قبلہ محراب

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

قبلہ محراب

دیوان حضرت امام خمینی (رح)

 

خم ترے ابروئے کج کا قبلہ محراب ہے

تاب گیسو میری درد دل کا پیج و تاب ہے

اہل دل کے واسطے بھی ہوں  جو آداب دعا

یاد دید زلف و رخ منجملہ آداب ہے

جب بھی دیکھا ہے حریفوں  کو تو سب با ہوش تھے

حلقہ رنداں  میں  بیداری بھی میری خواب ہے

مدعی علم و عمل کے بحر میں  ہے غوطہ زن

مستی و بیہوشی رنداں  مرا گرداب ہے

ہر کوئی اپنی خطا پر چاہتا ہے مغفرت

بندگی میں  دوست میرا غافر و تواب ہے

عشق کا رستہ نہ چھوڑوں گا قسم معبود کی

تیرا عشق رخ ہمارا جزو خاک وآب ہے

شادی و غم جو مقدر ہے وہ ملنا ہے ضرور

مایہ عشرت مرا جام شراب ناب ہے

ای میل کریں