خط واپس کردو
میرے بھائی حاج آقا رضا ثقفی بیان کررہے تھے: میں ایک دن امام خمینی (رح) کی خدمت میں پہونچا تو آپ نے مجھے ایک خط دیا تا کہ نشر کرنے کے لئے ریڈیو خبر کے مسئول تک پہونچادوں۔ میں نے وہ خط اس سے مربوط مسئول کو دیدیا۔ کچھ منٹ بعد آقا نے مجھے آواز دی اور کہا: خط فورا جا کر واپس لے آؤ۔ خط لے آیا۔ آقا نے ایک کلمہ بدلا اور مجھے خط دیا کہ جا کر فورا دیدو۔ میں نے یہ کام کردیا۔ اس کے بعد آقا کی خدمت میں آکر کہا: خط میں کیا اشکال تھا؟ امام نے کہا: میں نے خط میں لکھا تھا کہ میں اپنی پوری ہمتوں کے ساتھ بسیج والوں کے لئے دعا کرتا ہوں۔ بعد میں متوجہ ہوا کہ یہ صحیح نہیں ہے۔ پھر لکھا: میں اپنی زیادہ تر کوششوں سے بسیج کے لئے دعاگو ہوں۔
علی ثقفی