اسلامی انقلاب میں مستضعفین کا کردار
یہاں پر مختلف گروہ موجود ہیں میں ہر ایک کا نام سے لینے سے قاصر ہوں اسلام اور قرآن کی تابع قوم نے اس انقلاب کو کامیاب بنایا ہے اس تحریک میں ہر طبقہ کے لوگوں نے بغیر کسی لالچ اور توقع کے اپنا کردار ادا کیا ہے اس تحریک میں حصہ لینے والے مستضعفین نے بغیر کسی لالچ اور توقع کے حصہ لیا ہے میں جب انقلاب کے دوران دیکھتا تھا کہ ایک بوڑھا شخص اپنے چھوٹے سے گھر سے باہر نکلتا تھا اور یہ کہتا تھا کہ ہم ہر روز صبح اپنئے بچوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے جاتے ہیں ایسے افراد کے سر کا ایک بال محل میں رہنے والے ان لوگوں سے اچھا ہے جنہوں نے اس انقلاب میں کچھ بھی نہیں کیا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے 16 فروردین 1360 ہجری شمسی کو تہران میں مختلف طبقے کے لوگوں سے ایک ملاقات کے دوران فرمایا کہ یہاں پر مختلف گروہ موجود ہیں میں ہر ایک کا نام سے لینے سے قاصر ہوں اسلام اور قرآن کی تابع قوم نے اس انقلاب کو کامیاب بنایا ہے اس تحریک میں ہر طبقہ کے لوگوں نے بغیر کسی لالچ اور توقع کے اپنا کردار ادا کیا ہے اس تحریک میں حصہ لینے والے مستضعفین نے بغیر کسی لالچ اور توقع کے حصہ لیا ہے میں جب انقلاب کے دوران دیکھتا تھا کہ ایک بوڑھا شخص اپنے چھوٹے سے گھر سے باہر نکلتا تھا اور یہ کہتا تھا کہ ہم ہر روز صبح اپنئے بچوں کے ساتھ احتجاجی مظاہرہ کرنے جاتے ہیں ایسے افراد کے سر کا ایک بال محل میں رہنے والے ان لوگوں سے اچھا ہے جنہوں نے اس انقلاب میں کچھ بھی نہیں کیا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا کہ آپ لوگوں نے اس انقلاب کو کامیاب بنایا ہے انہی کمزور اور مستضعف لوگوں نے ثابت کردیا کہ محلوں میں بیٹھنے والے انقلاب کے لئے کچھ نہیں کریں گے تو انہوں نے بغیر کسی توقع اور لالچ کے اس انقلاب میں اپنا کردار ادا کیا ہے معاشرے کا یہی محروم طبقہ جو ہر قسم کی آسائش اور آرامش سے محروم تھا لیکن اسی محروم طبقے نے اسلام سے محبت اور اپنی ایمانی طاقت کی بنا پر اس اسلامی تحریک میں حصہ لیا ہے لیکن محلوں کی زینت بننے والوں نے دور سے ہی بیٹھ کر اس تحریک کا تماشا دیکھا اور آج بھی اس انقلاب اور اس تحریک کے خلاف سازش کر رہے ہیں اس وقت بھی یہ لوگ ہماری قوم کو گمراہ کرنے میں لگے ہوے ہیں۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی سید روح اللہ موسوی نے فرمایا کہ آپ ہی لوگوں نے اس ملک کو سپر طاقتوں سے نجات دلائی ہے خاص کر اس محروم طبقہ نے اپنی اس خدمت کے عوض میں اللہ کے سوا کسی سے کچھ نہیں مانگا ہم سب آپ کے شکر گزار ہیں آپ ہی لوگوں نے اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لئے سڑکوں اور میدانوں میں اتر کر ان ٹینکوں اور توپوں کا مقابلہ کیا ہے آپ ہی لوگوں نے اپنے ایمان کی طاقت سے ان ٹینکوں اور توپوں کو ہرایا ہے ہماری قوم کے مرد و خواتین نے بہادری سے دنیا کی سپر طاقتوں کا مقابلہ کیا اس وقت بھی ہماری قوم جمگ لڑھ رہی جس میں ہر ایرانی اپنے ملک کا دفاع کر رہا ہے۔