ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ امام زمانہ عج کی عطا ہے
راوی :حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین انصاری کرمانی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں ایک دن مدرسہ رفاہ کے ایک طالب علم نے امام خمینی(رح) کی خدمت عرض کیا کہ آپ اپنی تقاریر میں امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کا اسم مبارک بہت کم کیوں لیتے ہیں امام (رہ) یہ بات سنتے ہی اپنی جگہ کھڑے ہوگئے اور فرمایا کہ کیا کر رہے ہو کیا آپ نے نہیں جانتے کہ ہمارے پاس جو کچھ بھی ہے وہ امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ الشریف کی عطا ہے ہمارا یہ انقلاب بھی امام زمانہ عج اللہ تعالی فرجہ اشریف کی عنایات میں سے ایک ہے۔