امام خمینی (رح)

امام خمینی (رح) کی جلاوطنی سے واپسی

خدا کے صداقت پیشہ بندوں کی ہجرت حیرت انگیز تبدیلیوں کا پیش خیمہ اور تاریخ ساز تھی

امام خمینی (رح) کی جلاوطنی سے واپسی

16/ جنوری 1979ء کو شاہ کے فرار کے ساتھ امام خمینی (رح) کی رہبری میں ایرانی عوام کا انقلاب میں ظالمانہ نظام کی بیخ کنی اور اسلامی انقلاب کی کامیابی میں تیزی آگئی۔ اس حکیم رہبر کے ایران آتے ہی شاہی حکومت کے زوال کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ بختیار اور اس کے ہمنوا امریکہ پہلے ہی سے اس حقیقت سے آگاہ تھے۔ لہذا یہ لوگ امام کے آنے کے نت نئے بہانے تلاش کرنے لگے اور امام کے آنے پر رکاوٹیں ڈالنے لگے۔

لیکن ان سیاہ رو افراد کو کڑوروں عوام کے مظاہرہ اور دھرنوں کا سامنا ہوا اور لوگوں کے غیظ و غضب کا نشانہ بنے۔ اس لئے ہوائی اڈہ جو امام کے آنے کی خبر سن کر بند کردیا گیا تھا، کھل گیا اور امام (رح) 1/ فروری کو اپنے وطن عزیز واپس آگئے۔ امام کے آتے ہی شاہی حکومت کی نابودی کی الٹی گنتی شروع ہوگئی اور فوج کے لوگوں کے ہمراہ ہوجانے سے مورخہ 11/ فروری 1979ء کو انقلاب کامیاب ہوگیا۔

خدا کے صداقت پیشہ بندوں کی ہجرت حیرت انگیز تبدیلیوں کا پیش خیمہ اور تاریخ ساز تھی۔ یہ الہی سنت ہمیشہ کے لئے گوناگوں ادوار میں جاری ہے۔ اللہ کی سمت ہجرت کرنے والے اپنی ہجرت اور مجاہدت سے لوگوں کے لئے ہدایت کی راہیں کھولتے ہیں اور ہموار کرتے ہیں۔ خداوند عالم لوگوں کے دین کا مقام بلندترین قرار دینا ہے اور فرماتا ہے: "جو لوگ ایمان لائے اور ہجرت کی اور اپنی جانوں اور اپنے اموال سے راہ خدا میں جہاد کیا ان کا خدا کے نزدیک مقام بہت بلند ہے اور وہی کامیاب و کامران ہے۔"

رسولخدا (ص) کی ہجرت سے اسلام کی تاریخ فروزان رقم ہوئی اور حضرت امام حسین (ع) کی ہجرت سے شیعوں کی تاریخ سرخ رقم ہوئی اور ہمارے عصر میں خاندان عصمت و طہارت کے عظیم انسان حضرت امام خمینی (رح) کی ہجرت سے ایران کے اسلامی انقلاب اور انسانیت کے حقوق کی واپسی کی تاریخ رقم ہوئی اور حیات بخش حسینی قیام کا احیاء ہوا۔ حضرت امام خمینی (رح) صداقت اور خلوص کے ساتھ انسانیت کے حقوق کے دفاع کے لئے ایران سے نکلے اور قید و بند کی زندگی گذاری اور الہی خلوص و صداقت کے ساتھ اپنے وطن واپس آئے اور ہمارے زمانہ میں "جاء الحق و زھق الباطل؛ حق آیا اور باطل رسوا ہوا" کا مصداق بنے۔

تقریبا 14/ سال جلاوطنی کی زندگی گذارنے کے بعد 1/ فروری 1979ء کو ایران واپس آئے۔ امریکہ کو ہرگز یہ امید نہیں تھی کہ امام خمینی (رح) فاتحانہ اپنے وطن واپس جائیں گے اور انقلاب کو کامیاب بنادیں گے اور شاہی حکومت کی چولیں ہلادیں گے۔ 16/ جنوری کو جب شاہ فرار کرگیا تو آپ نے دنیا کو مختصر پیغام دیا کہ "ایران سے شاہ کا نکلنا، 50/ سالہ شاہی حکومت کے ظالمہ دور کے خاتمہ کا پہلا مرحلہ تمام ہوا هے۔ میں اس کامیابی پر اپنی قوم و ملت کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

امام خمینی (رح) نے مہر آباد ائیرپورٹ پر ملت کا پیغام جب سنا تو آپ نے تقریر کی۔ انہوں نے سب سے پہلے قوم کے بوڑھے، جوان، عالم اور عوام، تاجر و قاضی، وکیل و کارکن، مزدور و کسان اور ہر طبقہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ امام نے فرمایا:

ہمیں قوم کے ہر طبقہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے کیونکہ یہاں تک یہ کامیابی اتحاد اور اتفاق کی بدولت حاصل ہوئی ہے۔ مذہبی اقلیت نے مسلمانوں کے ساتھ اتحاد کا مظاہرہ کیا اسی طرح مدارس اور یونیورسٹی والوں نے اتحاد دکھایا ، عالم اور سیاسی پارٹیوں کا اتحاد نے ہمیں کامیاب بنایا ہے۔ لہذا ہماری کامیابی کا اصلی سبب اور راز اتحاد و یکجہتی اور ہم فکری ہے۔

ای میل کریں