ٹرمپ کا منصوبہ صدی کا سب سے نفرت انگیز منصوبہ ہے: صدر روحانی
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کی رات ایک ٹوئٹر پیغام میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اب ان بیوقوفانہ اقدمات کی حد ہوگئی ہے۔
اس سے پہلے بھی اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے جنوبی افریقہ میں نسل پرستی کی پالیسیوں پر تبصرہ کرتے ہوئے امریکی تجویز کردہ صدی کی ڈیل منصوبہ کو جہنم کی طرف ایک شاہراہ قرار دے دیا۔
انہون نے مزید کہا کہ کیا منڈیلا جنوبی افریقہ کی آزادی کے کئی عشروں بعد، بنٹوٹسن کے دوبارہ وجود میں آنے کا تصور کرسکتا تھا؟
ظریف نے مزید کہا کہ امریکی وژن برائے امن "جہنم کی شاہراہ" کی طرح لگتا ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم مسلمانوں کو بیدار ہونے کی ضرورت ہے؛ امریکہ کبھی بھی ایماندار دلال کی طرح نہیں رہا اور نہ ہی ہوگا۔
ظریف نے اپنے پیغام میں ہش ٹیک #Unite۴Palestine کا استعمال کیا اور جنوبی افریقہ اور مغربی افریقہ کے نسل پرست حکومت بنٹوٹسن کے دو نقشوں سمیت فلسطین کیلئے امریکی نام نہاد امن منصوبے کے نقشے کو بھی شائع کیا۔
اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے اس سے پہلے ایک اور ٹوئٹر پیغام میں امریکی نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کو خطے اور دنیا کیلئے ایک ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔
ظریف نے ایک ٹوئٹر پیغام میں مزید کہا کہ امریکہ کا "نام نہاد امن وژن" صرف ایک ناکام ریل اسٹیٹ ڈویلپر کا خام خیالی منصوبہ ہے۔
ظریف نے اس امید کا اظہار کردیا کہ وہ مسلمان جنہوں نے غلط راستے کو اپنانے ہیں، اسی اقدام کے ذریعہ ہوشیار ہو کر صحیح راستے پر گامزن رہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں ہش ٹیک "آئیں فلسطینیوں کیلئے متحد ہوجائیں" کا استعمال کیا۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ناجائر صہیونی ریاست کے وزیراعظم نیتن یاہو کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس میں مشرق وسطٰی میں قیام امن کے لیے اپنا منصوبہ پیش کیا۔
وائٹ ہاوس میں منعقدہ اس تقریب میں فلسطین کے کسی نمائندے کو مدعو ہی نہیں کیا گیا جب کہ تقریب میں عمان، بحرین اور متحدہ عرب امارات کے سفیروں نے شرکت کی۔
اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہناہے کہ اسرائیل فلسطین امن کے لیے 1967 سے پہلے کی حد بندی کے ساتھ ہیں۔
امریکی صدر کی جانب سے اعلان کیے جانے والے نام نہاد امن منصوبے میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیل کا غیر منقسم دارالحکومت رکھنے کا عہد شامل ہے جب کہ فلسطین کو مقبوضہ مشرقی یروشلم کے اندر دارالحکومت بنانے کی اجازت ہوگی۔
سنچری ڈیل کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تمام خطی ممالک سے تعاون پر تیار ہیں: ایران
موسوی نے کہا اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین کے مسئلے کی عجلت اور اہمیت اور اسلامی امت کیخلاف صدی کے نام نہاد معاہدے کے پیچھے ہونے والی ایک بہت بڑی سازش کے پیش نظر، اس کیخلاف مقابلہ کرنے کیلئے تمام اسلامی ممالک کیساتھ ہر کسی سطح پر تعاون پر تیار ہے۔
اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی نام نہاد امن منصوبہ صدی کی ڈیل کو خطے اور دنیا کیلئے ایک ڈراؤنا خواب قرار دے دیا۔