ایران سے ایرانی قوم کے سب سے بڑے دشمن کے فرار ہونے پر امام خمینی(رح) کا رد عمل
ایران کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چھبیس دیماہ کو شاہ کے فرار ہونے کے بعد اسلامی تحریک کے راہنما حضرت امام خمینی(رح) نے اپنے ایک پیغام کےذریعے ایرانی قوم کو مبارک باد دی امام (رہ) نے اس پیغام میں مبارک بادی کے علاوہ ایران کے مسلمانوں کے لئے اہم نکات کو بھی بیان کیا۔
جماران خبر رساں ادارے نے نے نقل کیا ہیکہ ایران کے ایران کے ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق چھبیس دیماہ کو شاہ کے فرار ہونے کے بعد اسلامی تحریک کے راہنما حضرت امام خمینی(رح) نے اپنے ایک پیغام کےذریعے ایرانی قوم کو مبارک باد دی امام (رہ) نے اس پیغام میں مبارک بادی کے علاوہ ایران کے مسلمانوں کے لئے اہم نکات کو بھی بیان کیا۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنے پیغام کو قرآن کریم کی اس آیت سے شروع کیا بسم اللہ الرحمن الرحیم۔ محمد رضا پہلوی کا فرار اسلامی انقلاب کی کامیابی اور ایرانی قوم کی آزادی کی نشانی ہے میں اس موقع اپنی فدا کار قوم کی خدمت میں مبارک باد پیش کرتا ہوں ایران کی بہادر قوم نے اپنی مزاحمتی تحریک سے اس بات کو ثابت کر دیا ہیکہ ظالم چاہیے کتنا بھی بڑا ہو اس کو مغلوب کر سکتے ہیں اور اگر ارادہ پختہ ہو تو سخت سے سخت مقصد کو بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما سید روح اللہ موسوی نے محمد رضا شاہ کے فرار ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ اس ظالم کے ہاتھ ہمارے جوانوں کے خون سے رنگین ہیں اور اس کی جیبیں بیت المال سے بھری ہوئی ہیں انشاء اللہ بہت جلد عدالت عظمی میں اس ظالم کے خلاف مقدمہ چلایا جاے گا اور اس ظالم سے ایران کے جوان مسلمانوں کے خون کا بدلہ لیا جایا گا لیکن اس وقت سب سے پہلے ایران کی مظلوم عوام کو ظالموں کے ہاتھ سےنجات دلانا ضروری ہے شاہ یہاں سے چلا گیا اور جا کر اسرائیل جیسے اسلام اور مسلمانوں کے دشمنوں کی آغوش میں بیٹھ چکا ہے شاہ کو اپنے گناہوں کی سزا ضرور ملے گی اس نے مظلوم عوام کا خون بہایا ہے جس کا جواب اسے اللہ کی بارگاہ اور ایرانی عوام کے سامنے دینا ہو گا۔
رہبر کبیر انقلاب اسلامی نے اپنے پیغام میں فرمایا کہ میں کامیابی کی اس گھڑی اپنے جوانوں کی چند اہم نکات کی طرف توجہ مبذول کرنا چاہتا ہوں ملک کے تمام جوانوں کو چاہیے کہ وہ ملک میں نظم کو برقرار کرنے کے لئے ان فوجی دستوں کا ساتھ دیں جنہوں نے اس تحریک میں ایرانی قوم کا ساتھ دیا ہے جوانوں کو اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ منافقین اور منحرفین ملک میں کسی قسم کی کوئی بد امنی نہ کر سکیں انہوں نے فرمایا کہ ایرانی عوام صہیونیزم سلطنت کے خلاف اپنے احتجاج کو اسی طرح جاری رکھے اور جو لوگ ان مظاہروں میں کسی قسم کی بد امنی کرنے کی کوشش کریں تو ان کا مقابلہ کرنا چاہیے ہماری قوم کو اس بات کا خیال رکھنا ہو گا کہ ان مظاہروں میں ایرانی عوام کے اہداف کے خلاف کسی قسم کی نعرے بازی نہیں ہونی چاہیے۔