رہبر معظم کا ٹرمپ کو قرار جواب
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امریکی صدرٹرمٹ کے الزامات اور دھمکویں کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ غلط راہ پر گامزن ہے اس کے پاس منطق بھی نہیں اور علاقائی قومیں امریکہ سے سخت متنفر اور بیزار ہیں۔
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے امریکی صدرٹرمپ کے الزامات اور دھمکیوں کا جواب دیتے ہوئے فرمایا: امریکہ غلط راہ پر گامزن ہے اس کے پاس منطق بھی نہیں اور علاقائی قومیں امریکہ سے سخت متنفر اور بیزار ہیں۔
اطلاعات کے مطابق حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت اور یوم نرس کی مناسبت سے ملک بھر کی ہزاروں نرسوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای سے ملاقات کی ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت زینب سلام اللہ علیھا کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے مبارکباد پیش کی اور تیمارداری اور نرسز کے کام اور شغل کو انسانی ، اخلاقی اور اسلامی اقدام پر مشتمل قراردیتے ہوئے فرمایا: نرسوں کا کام انتہائی اہمیت کا حامل اور با فضیلت کام ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے ایران میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: عوام کے اکثر مطالبات درست ہیں اور اگر حکومت ان کے مطالبات کو غور سے نہیں سنے گی اور ان کی مشکلات کو دور کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ قدم نہیں اٹھائے گی تو اس صورت میں عوام کا سڑکوں پر نکلنا حق بجانب ہے ۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: فتنہ پرور افراد عوامی مطالبات کی آڑ میں اپنے شوم مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور ایرانی عوام ایسے مواقع پر بصیرت سے کام لیتے ہوئے فتنہ پور افراد کو اپنی صفوں سے دور کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایران میں اگر کوئی معمولی سا واقعہ رونما ہوتا ہے تو امریکی بڑے خوش ہوجاتے ہیں لیکن جب وہ مسئلہ ٹھنڈا پڑ جاتا ہے تو امریکہ غصہ میں آجاتا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے عراق کی رضاکار فورس پر امریکہ کی بمباری کی شدید مذمت کرتے ہوئے فرمایا: بغداد میں امریکی سفارتخانہ پر حملے سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ علاقائی قومیں امریکہ سے متنفر اور بیزار ہیں اور علاقہ میں امریکہ کی پالیسیاں ناکام اور شکست سے دوچار ہوگئی ہیں۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ایرانی قوم جنگ کے خلاف ہے لیکن اگر کسی نے ایرانی قوم پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش کی تو اسے منہ توڑ اور دنداں شکن جواب دیا جائےگا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: ہمارا اس بات پر یقین ہے کہ اللہ تعالی ہمارے ساتھ ہے، کامیابی ایرانی قوم کے قدم چومے گی ، ایران کا مستقبل روشن اور تابناک ہے، ہمارا حال ماضی سے بہتر ہے ہم درخشاں مستقبل کی سمت بڑھ رہے ہیں۔ دشمن کو ہماری ترقی، خوشحالی اور خودمختاری پسند نہیں ، لیکن ہمیں اپنی خود مختاری، ترقی اور خوشحالی پسند ہے اور ایرانی قوم اپنے اعلی اہداف کی جانب گامزن ہے۔