حضرت عیسی (ع) کی ولادت
25/ دسمبر صلح و آشتی، محبت و مودت، لطف و مہربانی، مروت و عطوفت کے رہبر حضرت عیسی (رح) کی ولادت کی تاریخ ہے۔ قرآن کریم کی وضاحت کی روشنی میں اپنی طاہرہ و پاکیزہ ماں، حضرت مریم (س) کے بطن مبارک سے پیدا ہوئے۔ حضرت مریم (س) پاکدامن، عفت مآب اور اپنے زمانہ کی عابدہ و زاہدہ خاتون تھیں۔ آپ (س) نے پاک و پاکیزہ اور رو ح القدس کے ذریعہ بشارت کے حامل فرزند کو پیدا کیا اور آپ (س) اپنی عبادت و ریاضت کا اجر دنیا و آخرت میں پالیا۔
کلمہ "مسیح" نجات دینے والے کے معنی میں ہے۔ یونانی زبان میں "کریسٹوس" ترجمہ ہوا ہے۔ حضرت عیسی (ع) کے ماننے مالوں کو مسیحی کہا جاتا ہے اور یورپ کی زبان میں "کرسچن" کہتے ہیں۔ حضرت عیسی (ع) اولوالعزم پیغمبروں میں سے ایک پیغمبر اور انجیل کتاب کا مالک ہیں اور اورشلم کے جنوب میں "بیت اللحم" نامی مقام پر طاہرہ اور قدیسہ ماں حضرت مریم (س) کے بطن سے پیدا ہوئے هیں۔
تمام پیغمبروں کی رسالت عالمی اور عمومی نہیں تھی۔ بہت سارے انبیاء صرف ایک گروہ اور خاص قوم کے لئے مبعوث ہوئے تھے۔ ان کے درمیان صرف پانچ پیغمبر ایسے ہیں جو صاحب شریعت، کتاب آسمانی اور اجتماعی احکام کے مالک تھے۔ یہ پانچ افراد درج ذیل ہیں:
نوح(ع)، ابراہیم(ع)، موسی (ع)، عیسی (ع) اور پیغمبر اکرم حضرت محمد مصطفی (ص) ہیں۔ یہ ہستیاں وہی ہیں جن کا قرآن میں اولوالعزم کے نام سے ذکر ہوا ہے اور ان کی رسالت بھی عالمی تھی اور ان کی دعوت بھی خاص گروہ اور قوم تک محدود نہیں تھی بلکہ عالمگیر اور عمومی تھی۔ قرآن کریم میں حضرت عیسی (ع) کا نام 23/ بار آیا ہے اور 11/ بار "مسیح" کے عنوان سے اور 2/ بار "ابن مریم" کے نام سے۔ ان نبیوں کے اسماء کا بکثرت استعمال اہم واقعات کی بناء پر ہے جو ان کے عصر میں رونما ہوئے هیں لہذا مسلمانوں کو ان سے عبرت حاصل کرنی چاہیئے۔
قرآن کریم میں ہے کہ خداوند عالم تمام نے تمام انبیاء سے میثاق کیا کہ دیگر انبیاء کی تائید کریں اور اپنے سے پہلے والے نبی پر ایمان رکھتے ہوں۔ اور مومنین بھی گذشتہ انبیاء اور ان پر نازل ہونے والی وحی پر ایمان رکھیں۔ حضرت مسیح (ع) کی نبوت پر عقیدہ رکھنا اور ان کا سرچشمہ وحی سے رابطہ ہم مسلمانوں کا راسخ عقیدہ ہے۔
اسلام "تثلیث"؛ "پدر، پسر، روح القدس" کے عقیدہ کو قبول نہیں کرتا اور اسے روح توحید کے خلاف جانتا ہے۔ قرآن اور انجیل میں حضرت عیسی کو خدا کا پیغمبر بتایا گیا ہے نہ کہ خدا یا خدا کا بیٹا۔ اسی طرح حضرت عیسی (رح) کی طبیعت کے خلاف پیدائش خدا کی نشانی ہے۔ قرآن کریم میں عیسائیوں کے اس عقیدہ پر اعتراض ہوا ہے کہ تم لوگ عیسی کو خدا کا بیٹا کیوں کہتے ہو جبکہ عیسی خود اپنے آپ کو خدا کا بندہ کہتے ہیں۔
حضرت عیسی (ع) کی ولادت کی مناسبت سے امام خمینی (رح) کا پیغام:
عظیم الشان پیغمبر حضرت عیسی (ع) کی ولادت با سعادت کے موقع پر ہم ایران اور دنیا کے عیسائی بھائیوں کو بتانا چاہتے ہیں کہ حضرت عیسی (ع)، مظلوموں کےحامی اور ناصر اور عدل و رحمت قائم کرنے کے لئے مبعوث ہوئے ہیں اور آپ (ع) نے اپنی آسمانی گفتگو اور روحانی و ملکوتی کردار سے ظالموں اور ستمگروں کی مذمت کی ہے اور دنیا کے ستمدیدہ افراد کے ساتھ خیر خواہی اور نصرت و تائید کی ہے۔ لہذا ہم اس مبارک موقع پر تمام کمزور سمجھے جانے والے طبقہ اور دنیا کے عیسائیوں اور عیسائی قوم کو تبریک پیش کرتے ہیں۔