امام خمینی (رح) نے کس بات سے ایرانی فوج کو منع کیا
میں سب سے پہلے ایرانی قوم کے ہر طبقے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ہماری قوم کے ہر طبقے نے اسلامی حکومت کی حمایت میں کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ہے ان کے علاوہ میں ایرانی مسلح افواج کا بھی شکر گزار ہوں چاہیے وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہو چاہیے ایران کی آرمی ہو میں سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس حساس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلام اور اسلامی انقلاب کی عظیم خدمت کی ہے اور میری دعا ہیکہ پروردگار ان سب کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہیوں میں شمار کرے کچھ مسائل اتنے مہم ہوتے ہیں کہ انھیں تکرار کرنا پڑھتا خداوند متعال نے بھی اپنی عظیم کتاب قرآن مجید میں اہم مسائل کو بار بار کو تکرار کیا ہے۔
امام خمینی پورٹ کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے ایران کی مسلح افواج سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور ایران آرمی کے اعلی حکام سے ملاقات کے دوران فرمایا کہ میں سب سے پہلے ایرانی قوم کے ہر طبقے کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کیوں کہ ہماری قوم کے ہر طبقے نے اسلامی حکومت کی حمایت میں کھڑے ہو کر اپنی ذمہ داری کو بخوبی انجام دیا ہے ان کے علاوہ میں ایرانی مسلح افواج کا بھی شکر گزار ہوں چاہیے وہ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ہو چاہیے ایران کی آرمی ہو میں سب کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس حساس موقع پر ایک دوسرے کے ساتھ مل کر اسلام اور اسلامی انقلاب کی عظیم خدمت کی ہے اور میری دعا ہیکہ پروردگار ان سب کو امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے سپاہیوں میں شمار کرے کچھ مسائل اتنے مہم ہوتے ہیں کہ انھیں تکرار کرنا پڑھتا خداوند متعال نے بھی اپنی عظیم کتاب قرآن مجید میں اہم مسائل کو بار بار کو تکرار کیا ہے۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے روح اللہ موسوی نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ کبھی کبھی ایک ہی مسئلہ کو اس لئے بار بار تکرار کرتا ہوں کہ کیوں کہ ایک معاشرے کو اسلامی معاشرہ بنانا ہماری ذمہ داری ہے لہذا اس ملک کو اسلامی ملک بنانے کے لئے مسائل کا تکرار کرنا ضروری ہے اس وقت ہمارے معاشرے کو وحدت اور یکجہتی کی اہم ضرورت ہے جب تک اس قوم کے سارے طبقے متحد نہ ہوں ہم فکر نہ ہوں ہم عقیدہ نہ ہوں اور ایک ساتھ مل کر صراط مستقیم کو انتخاب نہ کریں تب تک اپنے ہدف تک نہیں پہنچ سکتے آپ نے دیکھا ہیکہ جب اس قوم نے ساری باتوں کو نظر انداز کرتے ہوے ایک ہدف کا تعاقب کیا تو انھیں اپنے اس مقصد میں کامیابی بھی مل گی اور انہوں نے مل کر شاہ جیسی طاقت کو ملک چھوڑنے پر مجبور کر دیا یہاں قوم سے میری مراد یہی لوگ ہیں جو آج گلیوں اور بازاروں میں نظر آتے ہیں یہی وہ افراد ہیں جنہوں نے اسلام کی خاطرف سب کچھ بھول کر اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا تھا۔
اسلامی انقلاب کے راہنما نے فرمایا کہ ہمیں اس بات پر غرور اور تکبر نہیں کرنا چاہیے کہ ہم نے دنیا کی سپر طاقتوں کو شکست دی ہے کہیں خدا نخواستہ ہم بھی ان کی طرح شیطانی وسوسوں کا شکار نہ ہو جائیں ہمیں اس بات کا خیال رکھنا ہوگا اس وقت آپ کے دشمن کم نہیں ہیں کیوں آپ نے اسلام کو زندہ کیا ہے اور آپ اس اسلام کی بقاء چاہتے ہیں لیکن شیطانی طاقتوں کے لئے آپ کا یہ ہدف نا قابل برداشت لہذا وہ آپ کو اس ہدف سے روکنے کے لئے ہر طرح کی چال چل سکتے ہیں۔