رہبر کبیر انقلاب اسلامی کی امریکہ کو وارننگ
امریکہ مسلمانوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں عالم اسلام کی طاقت امریکہ سے کہیں زیادہ ہے پوری دنیا کی نظریں اس وقت اس لڑائی پر ہیں دنیا یہ دیکھنا چاہتی ہیکہ اس لڑائی کا انجام کیا ہوگا عالم اسلام کو متحد ہو کر امریکا کا مقابلہ کرنا چاہیے امریکہ اس وقت خود اندرونی مشکلات سے دچار ہے اور ممکن ہے امریکہ میں بسنے والے کالے امریکی مظالم کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کریں امریکی حکام کالی چمڑی والوں کو اپنا غلام سمجھتے ہیں اور ان کو اپنے ہی ملک میں پریشان کیا جا رہا ہے یہ کس ذھنیت کے لوگ ہیں جو اپنے ہی عوام پر رنگ کی وجہ سے ظلم کر رہے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہیکہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے امریکا کے ان مظالم کو دیکھ کر بھی خاموش ہیں۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) نے اپنے بیان میں فرمایا کہ امریکہ مسلمانوں کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں عالم اسلام کی طاقت امریکہ سے کہیں زیادہ ہے پوری دنیا کی نظریں اس وقت اس لڑائی پر ہیں دنیا یہ دیکھنا چاہتی ہیکہ اس لڑائی کا انجام کیا ہوگا عالم اسلام کو متحد ہو کر امریکا کا مقابلہ کرنا چاہیے امریکہ اس وقت خود اندرونی مشکلات سے دچار ہے اور ممکن ہے امریکہ میں بسنے والے کالے امریکی مظالم کے خلاف ایک تحریک کا آغاز کریں امریکی حکام کالی چمڑی والوں کو اپنا غلام سمجھتے ہیں اور ان کو اپنے ہی ملک میں پریشان کیا جا رہا ہے یہ کس ذھنیت کے لوگ ہیں جو اپنے ہی عوام پر رنگ کی وجہ سے ظلم کر رہے ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہیکہ انسانی حقوق کا نعرہ لگانے والے امریکا کے ان مظالم کو دیکھ کر بھی خاموش ہیں۔
اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی(رح) نے فرمایا اس وقت ہم امریکا کے مقابلے میں کھڑے ہیں اور عالم اسلام کو اس وقت ہمارا ستھ دینا چاہیے ہم صرف اپنے لئے نہیں بلکہ تمام مسلمانوں کے لئے لڑھ رہے ہیں ہمارا انقلاب سب کے لئے ہے اس کی حفاظت عالم اسلام کی حفاظت ہے امریکہ نے ایک ایسے شخص کو پناہ دی ہے جس نے پچاس سال تک اس قوم کا خون پیا ہے ہمارے جوانوں کے خون سے یہاں کی سڑکوں کو رنگین کیا ہے اب ہم جب اس کو واپس مانگ رہے ہیں تو امریکا ہمیں دھمکیاں دے رہا ہے ہمیں اپنی کشتیوں سے ڈرا رہا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے امریکہ کو وارننگ دیتے ہوے فرمایا کہ امریکہ ہمیں کس سے ڈرا ہے کیا ہم اس کی کشتیوں سے ڈرتے ہیں؟ کیا ہم اس کے جنگی جہازوں سے ڈرتے ہیں؟ انہوں نے اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے فرمایا کہ امریکا کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم کسی سے نہیں ڈرتے ہم شہادت کو سعادت سمجھتے ہیں ہمیں موت کا کوئی خوف نہیں آج بھی ایرانی قوم مجھ سے دعا کرواتی ہیکہ انھیں شہادت نصیب ہو شہادت ہمارے لئے شرف ہے امریکہ میں جرات نہیں کہ وہ ایران کے خلاف کوئی قدم اُٹھاے امریکا کو اگر بچنا ہے تو وہ ایران کے خلاف سوچنا بھی چھوڑ دے۔