رہبر انقلاب اسلامی کی تازہ منتشر ہونیوالی تصویر کی اسرائیلی میڈیا میں وسیع کوریج

رہبر انقلاب اسلامی کی تازہ منتشر ہونیوالی تصویر کی اسرائیلی میڈیا میں وسیع کوریج

صیہونی جنرل کی طرف سے ایرانی حملے کی وحشت کا برملا اظہار

رہبر انقلاب اسلامی کی تازہ منتشر ہونیوالی تصویر کی اسرائیلی میڈیا میں وسیع کوریج

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی حزب اللہ لبنان کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصراللہ اور قدس بریگیڈ کے کمانڈر، جنرل قاسم سلیمانی کے ہمراہ لی گئی تصویر جو رہبر انقلاب کی ویب سائٹ پر حال ہی میں نشر ہوئی ہے، کو اسرائیلی میڈیا میں وسیع کوریج دی گئی ہے۔

غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے ٹیلی ویژن چینل نمبر 12 پر اینکر نے یہ تصویر نشر کرتے ہوئے کہا کہ دیکھیئے ایرانی سپریم لیڈر، سید حسن نصراللہ اور سلیمانی کے ہمراہ کھڑے ہیں اور جیسا کہ آپ دیکھ رہے ہیں، مسکرا رہے ہیں جبکہ اس تصویر کا نام "فتح کی ہم پلہ" رکھا گیا ہے۔ علاوہ ازیں اسرائیلی ٹیلی ویژن چینل نمبر 24 نے بھی اس تصویر کو بارہا نشر کیا ہے۔

 Leader

صیہونی جنرل کی طرف سے ایرانی حملے کی وحشت کا برملا اظہار

غاصب صیہونی رژیم اسرائیل کے "انٹیلیجنس انویسٹیگیشن" ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ جنرل درور شالوم نے اسرائیل پر ہر آن ہونیوالے مبینہ ایرانی حملے کے خوف کا برملا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی فوج کسی بھی وقت اسرائیل پر میزائل حملے کرسکتی ہے۔ اس اسرائیلی جنرل نے اسرائیلی اخبار "اسرائیل ہایوم" کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی جن کے ہاتھ میں ایرانی سپاہِ پاسداران کی قدس بریگیڈ کی کمان ہے، ہی وہ شخص ہوں گے جو بالآخر اسرائیل پر ہونیوالے میزائل حملوں کو کمانڈ کریں گے۔

اس اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ اسرائیل پر میزائل حملوں کیلئے ایران زمین سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل یا لمبے فاصلے تک پرواز کرنیوالے اپنے ڈرون طیاروں کے ذریعے فائر کئے جانیوالے میزائل استعمال کرسکتا ہے۔ اس اعلیٰ درجے کے اسرائیلی جنرل کا کہنا تھا کہ ایران کے پاس ایسے ڈرون طیارے بھی ہیں، جو 1,000 سے 1,200 کلومیٹر تک پرواز کرسکتے ہیں۔ درور شالوم نے ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں بھی اپنی پریشانیوں کا اظہار کیا اور کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام سے خطرے کی بدولت اسرائیل اس پروگرام کے ساتھ مربوط اپنے اطلاعاتی ذرائع کو بدل سکتا ہے۔

Israeli

ای میل کریں