عزاداری کس طرح ہو
راوی: حجت الاسلام والمسلمین محسن قمی
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق حجت الاسلام والمسلمین محسن قمی اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتے ہیں کہ1358 ککو ایران کے اعلی حکام نے یہ فیصلہ کیا کہ تاسوعا اور عاشورا کے دن تمام انجمنوں کو تہران کے میدان آزادی میں جمع کیا جاے تانکہ وہ بہترین طریقے سے عزاداری کر سکیں جب امام خمینی(رح) کو اس فیصلے کے بارے میں معلوم ہوا تو آپ نے اپنی ایک تقریر میں فرمایا کہ یہ فیصلہ غلط ہے کیوں کہ مجالس سیدالشھداء اسے طریقے سے برگزار ہوں فی جس طرح اس سے پہلے ہوتی رہی ہیں اگر آپ تمام انجمنوں کو ایک میدان میں جمع کر کے عزادری کرانا چاہتے ہیں ممکن یہ عزاداری ہو لیکن اس اجتماع میں سیرت عزاداری نہیں ہو گی۔