یہ سید الشھداء کا خون ہے جس نے عالم اسلام کو بیدار کیا ہے: امام خمینی(رح)
محرم اور صفر اسلامی سنتوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری یہ محرم اور صفر ہے جس نے اسلام کو زندہ رکھا ہے محرم اور صفر کا مہینہ اسلامی برکات کا مہینہ ہے اسلام کے زندہ ہونے کا مہینہ ہے ہمیں اھل بیت علیھم السلام کے مصائب کے ذکر سے محرم اور صفر کو زندہ رکھنا ہو گا یہ مذہب ابھی تک ان مرثیوں، نوحوں اور ماتم کی وجہ سے زندہ ہے ہمیں ان اسلامی سنتوں کو زندہ رکھنا ہو گا ہم نے انھی سنتوں کی وجہ سے اسلامی انقلاب برپا کیا ہے اب ایسا نہ ہو کہ ہم انقلاب کی وجہ سے ان سنتوں کو ترک کر دیں۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی انقلاب کے بانی حضرت امام خمینی (رح) نے ماہ محرم اور ماہ صفر کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا کہ ہمیں اہل بیت علیھم السلام کے مظالم کو بیان کر کے محرم اور صفر کو زندہ رکھنا ہو گا ہمیں اسلامی سنتوں کی حفاظت کرنی ہو گی ہمیں اس ماتم کی حفاظت کرنی ہو گی عاشورا کا دن امت اسلامی کے لئے ایک عظیم دن ہے یہ سید الشھداء کا خون ہے جس نے امت اسلامی کو بیدار کیا ہے اسی محرم اور صفر نے اسلام کو زندہ رکھا ہے لھذا ہمیں ان دو مہینوں کو زندہ رکھنا ہو گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما فرماتے ہیں سید الشھداء علیھم السلام کی قربانی نے اسلام کو زندہ رکھا ہے اگر کربلا نہ ہوتی تو اسلام نہ ہوتا کربلا کی وجہ سے اسلام زندہ ہے لہذا عاشورا کو اپنی پورانی سنتوں کے ساتھ زندہ رکھنا علماء ، خطبا اور شعرا کی اہم ذمہ داری ہے ماضی کی طرح ہر سال عاشورا کو جلوس نکالیں جائیں اگر اسلامی تحریک کو باقی رکھنا تو عزاداری کو باقی رکھنا ہو گا۔
اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) عزاداری میں خرافات کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ عزاداری کے نام پر کچھ ایسی رسومات ہیں جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں لہذا عزاداری کو ایسی رسومات سے پاک کرنا ضروری ہے انہوں نے کہا منبروں سے روزمرہ کے مسائل کو پڑھا جاے یہی عاشوارا ہے جس نے امت اسلامی کے خون کو حرارت بخشی ہے اسی عاشورا نے عالم اسلام میں بیداری پیدا کی ہے۔
امام خمینی(رح) محرم اور صفر اسلامی سنتوں کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری یہ محرم اور صفر ہے جس نے اسلام کو زندہ رکھا ہے محرم اور صفر کا مہینہ اسلامی برکات کا مہینہ ہے اسلام کے زندہ ہونے کا مہینہ ہے ہمیں اھل بیت علیھم السلام کے مصائب کے ذکر سے محرم اور صفر کو زندہ رکھنا ہو گا یہ مذہب ابھی تک ان مرثیوں، نوحوں اور ماتم کی وجہ سے زندہ ہے ہمیں ان اسلامی سنتوں کو زندہ رکھنا ہو گا ہم نے انھی سنتوں کی وجہ سے اسلامی انقلاب برپا کیا ہے اب ایسا نہ ہو کہ ہم انقلاب کی وجہ سے ان سنتوں کو ترک کر دیں۔