محرم کا واقعہ
پہلی محرم کو ایک بار پھر شاہ کا ظالمانہ ہاتھ فوجی ظالم حکومت کی آستین سے باہر آیا اور ایرانی عوام کو ماہ محرم کے آغاز میں، اسلام اور حق و عدالت کے شیطان اور طاغوت سے مقابلہ کے مہینہ میں خاک و خون میں غلطان کردیا۔ پھر خونخوار ظالموں اور سفاک مزاجوں، غارتگروں اور لیٹروں نے فرزندان اسلام اور قرآن اور ایران کی عزیز قوم کو اپنی ہوس کا نشانہ بنایا ۔ پورے ایران کی اب تک کی جاں سوز اور طاقت فرسا خبر نے میری روح کو بے چین کردیا ہے۔
یہ واقعہ اس وقت ہوا جب محرم کا ایک دن بھی نہیں گذرا تھا۔ ان شب و روز کے خبریں شاہ اور ظالم فوج کے جرائم کے پہلووں کا تعارف ہے اور غیور قوم کی شجاعت اور دلیری کی یاد دلاتی ہے۔ پوری عوام پر گولیاں برسانا، شہدائے راہ حق کی شہادت، خائن اور غدار شاہ کی پیشانی پر کلنگ کا دھبہ ہے۔
اس موقع پر امام خمینی (رح) نے ایک پیغام میں فرمایا:
"میرے عزیزوں! راہ حق اور باطل کو باطل کرنے کی راہ میں آپ کی پائیداری نے دنیا کی قوموں کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور مظلوم قوم آپ کی تحریک سے اپنی راہ پاچکی ہے اور خدا کی رضا و خوشنودی حاصل کر چکی ہے۔ میں پورے ملک کے سپاہیوں سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنے کیمپ اور چھاونی سے فرار کر کے مظلوموں کے ساتھ ہوجائیں یہ ایک شرعی فریضہ ہے کہ ظالم کی خدمت نہیں کرنا چاہیئے۔ میں صاحبان منصب کے والدین اور ذمہ داروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان لوگوں کو خائن شاہ اور اس کے غدار اعلی عہدیداروں کی خدمت گزاری سے روکیں اور اعلی عہدیداروں سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ قوم کے ساتھ ہوجائیں اور مسلمانوں کی خدمت کا تمغہ حاصل کریں۔"