اقتصادی لین دین کو سیاسی مداخلت کا ذریعہ بننے نہیں دیں گے
سوال: کیا آپ مغربی ممالک کے ساتھ موجودہ تجارتی و کار و باری معاہدوں کو برقرار رکھیں گے؟ آپ کی تجارتی پالیسی کیا ہوگی؟
جواب: ہم اپنی مصنوعات ان حکومتوں کے ہاتھ بیچیں گے جوانہیں خرید ناچاہتی ہوں ۔ اسی طرح ہم اپنی داخلی ضروریات کو باہر سے خریدیں گے۔ لیکن ان تمام معاملوں میں برابری کے اصول پر قائم رہیں گے۔ ہم اس بات کی اجازت نہیں دیں گے کہ کوئی حکومت اقتصادی لین دین کے بہانے سیاسی اثر ونفوذ کی راہ نکالے اور اپنے استعماری مقاصد کو ہمارے اوپر ٹھونسے۔
اکانوسٹ کے نامہ نگار کو امام خمینی(رح) کا انٹرویو (پیرس، نوفل لوشاتو)