امام خمینی(رح) نے لوگوں کی خدمت کا راستہ دیکھایا:حسن روحانی
ایران کے عوام پوری استقامت اور پائیداری کے ساتھ بیرونی سازشوں کا مقابلہ کر رہے ہیں حکومت نے نہ صرف ایران اور اس خطے کے عوام کے لیے بلکہ خود امریکی عوام کے لیے بھی لاتعداد مشکلات پیدا کر دی ہیں۔
جماران خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ہفتہ حکومت کے پہلے دن صدر حسن روحانی نے اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کے مزار پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور آپ کی امنگوں سے تجدید کرتے ہوے کہا امام خمینی (رح) نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد اسلامی جمہوریہ ایران کے معمار کی حیثیت سے سب کو لوگوں کی خدمت کا راستہ دکھایا ہے۔
صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے امام خمینی رحمت اللہ علیہ، شہید صدر محمد علی رجائی اور شہیدوزیراعظم جواد باہنر کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کو چالیس سے زیادہ کا عرصہ گزر رہا ہے اور آج کا ایران استقامت اور پائیداری کے نتیجے میں خلیج فارس کے حساس علاقے کا طاقتور ملک بن کر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی ایران کی حکومت اور عوام اتحاد و یکجہتی، محنت و کوشش اور استقامت و پائیداری کے ذریعے اس بار بھی دشمن کے دانت کھٹے کر دیں گے۔
صدر ایران کا کہنا تھا کہ دشمن کی سازشیں دم توڑ رہی ہیں، وہ ایران کے اسلامی نظام کو نقصان پہنچانے سے مایوس ہوچکے ہیں اور دشمن کو مایوس کرنا ہی ایران کا سب سے بڑا ہدف ہے۔
ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دنیا کے ساتھ بہتر تعلقات کے قیام کے لیے اپنی توانائیاں بروئے کار لا رہا ہے۔
اسی دوران امام خمینی (رح) کے پوتے آیت اللہ العظمی سید حسن خمینی نے ہفتہ حکومت کی مبارک دیتے ہوے کہا آج پہلے سے زیادہ حکومت کو تعاون اور لوگوں کی خدمت کرنے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر ایرانی عوام کی خدمت کرنی چاہیے اور اگر اس خدمت میں کوئی کمی بھی رہے تو اس کی ذمہ داری بھی سب کو قبول کرنی چاہیے۔
امام خمینی(رح) کے پوتے سید حسن خمینی نے کہا ہم سب جانتے امریکی حکومت اور صہیونیزم مل کر ایران پر ظلم کر رہے ہیں اور ایران کے خلاف غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیاں عائد کر رکھی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم سب کو اتحاد اور یکجہتی سے اسلامی انقلاب کےدشمنوں کی سازشوں کو ناکام بنانا ہو گا۔
امام خمینی (رح) کے مزار کے متولی نے کہا امریکی پابندیوں کی وجہ سے اسلامی انقلاب نے ترقی کی ہے انہوں نے کہا امریکہ کی غیر قانونی اور ظالمانہ پابندیوں سے اسلامی جمہوریہ ایران کو کوئی نقصان نہیں ہوا ایرانی عوام نے ہمیشہ کی طرح امریکہ اور اس کے حامیوں کو منہ تور جواب دیا ہے۔