Imam Khomaini

پروفیسر کارسٹن کولچہ

پروفیسر کولچہ مغرب اور ایران کے بارے میں معلومات رکھنے والوں میں نامور اور مشہور ترین ماہر انسان ہیں

پروفیسر کارسٹن کولچہ

پروفیسر کولچہ مغرب اور ایران کے بارے میں معلومات رکھنے والوں میں نامور اور مشہور ترین ماہر انسان ہیں۔ وہ اپنی کتاب "مشکل اسلام" (1989ء) کے ص 67 پر حضرت امام خمینی (رح) کو تحریک کا آغاز کرنے والا بتایا جس کی عالمی تاثیر ہے۔ وہ کہتے ہیں: اسلامی انقلاب اور اس کے رہبر (امام) خمینی نے عالم اسلام سے باہر کی دنیا میں رہنے والے بہت سارے لوگوں کو ان کی اسلامی پہچان کی طرف بازیابی کی راہ میں قرار دیا۔ بلا شبہہ وہ اسلام کی حیات کی تجدید کرنے والی تحریک کے بانی ہیں جس کا اثر ایران سے باہر تک رہا ہے۔

وہ اپنی اس کتاب کے مقدمہ میں یورپ کے مختلف اجتماعی طبقوں میں دینی تفکر کے احیاء کا اعتراف کرنے اور اسلامی حقائق اور انقلاب کی سچائی جاننے کے متعلق ان کی تشنگی کو لکھنے کے بعد لکھتے ہیں: سن 1979ء میں ایران کے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد کلی طور پر سیاسی حالات کچھ اس طرح ہوگئے کہ مختلف پارٹیوں کی طرف سے خواہ مسلم مرد ہوں یا خواتین، مدارس کے شاگرد، اسٹوڈنٹس بے لوث دینی تعلیمات کے بارے میں خدمت کرنے والے، پولس، کارگزار، مذہبی معاشروں کے اراکین اور کیتھولک اور پروٹسٹ گرجا  گھروں کے اراکین اور اسی طرح سیاسی پارٹیاں مسلسل اسلام اور اسلامی انقلاب کا مکمل اور جامع تعارف کا تقاضا کررہے ہیں۔

 

ای میل کریں