عمران خان

عمران خان امام خمینی(رح) کے بارے میں کیا کہتے ہیں

دنیا کی کوئی بھی تاریخ انسانوں کو ان کی دولت اور ثروت کی وجہ سے بڑا نہیں بناتی اور انھیں ان کے مال کی وجہ سے یاد نہیں کرتی ہے بلکہ تاریخ ایسے افراد کو اپنے اوراق کی زینت بناتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی کو دوسروں کے لئے وقف کیا ہو جن کی زندگی سے دوسروں کو فائدہ ملتا ہو اور وہ اپنے لئے کم اور دوسروں کے لئے زیادہ جیئے ہوں ایسے افراد کو تاریخ اپنے دامن میں ہمیشہ جگہ دیتی رہے ہے اور ایسے افراد ہی آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ عمل ہوتے ہیں اگرہمارے جوانوں کو تاریخ کا حصہ بننا ہے تو انھیں امام خمینی(رح) کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دینا ہو گا۔

اسلام ٹائمز خبر رسان ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ اور پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان کے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی کوئی بھی تاریخ انسانوں کو ان کی دولت اور ثروت کی وجہ سے بڑا نہیں بناتی اور انھیں ان کے مال کی وجہ سے یاد نہیں  کرتی ہے بلکہ تاریخ ایسے افراد کو اپنے اوراق کی زینت بناتی ہے جنہوں نے اپنی زندگی کو دوسروں کے لئے وقف کیا ہو جن کی زندگی سے دوسروں کو فائدہ ملتا ہو اور وہ اپنے لئے کم اور دوسروں کے لئے زیادہ جیئے ہوں ایسے افراد کو تاریخ اپنے دامن میں ہمیشہ جگہ دیتی رہے ہے اور ایسے افراد ہی آنے والی نسلوں کے لئے نمونہ عمل ہوتے ہیں اگرہمارے جوانوں کو تاریخ کا حصہ بننا ہے تو انھیں امام خمینی(رح) کو اپنے لئے نمونہ عمل قرار دینا ہو گا۔

عمران خان نے کہا اگر کوئی شخص صرف اپنے لئے جیتا ہے تو اس کے پاس چاہیے کتنی بھی ثروت ہو تو وہ کبھی بھی تاریخ کے اوراق کی زینت نہیں بن سکتا  آپ جانتے ہیں کہ محمد رضا شاہ کتنا بڑا بادشاہ تھا لیکن امام خمینی(رح) نے اس کے خلاف قیام کیا اور اتنی بڑی طاقت کے خلاف ایک تحریک چلائی جس میں ان کی کامیابی وجہ یہ تھی وہ دوسروں کے لئے لڑھ رہے تھے اور ان کی طاقت ان کا ایمان تھا جب انہوں نے دوسروں کے لئے تحریک کا آغاز کیا تو ہر کوئی ان کے ساتھ جڑتا گیا اور ایک طاقتور بادشاہ کو ملک چھوڑنے پر مجبور کیا۔

تحریک انصاف کے سربراہ نے ظالم اور جابر حکام کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا آپ جانتے ہیں کہ ان ظالم بادشاہوں نے کتان قتل عالم کیا ہے کتنے بے گناہوں کے سر قلم کئے ہیں جس طرح حسنی مبارک لوگوں پر ظلم کرتا تھا اسی طرح ایران کا بادشاہ بھی ایرانی عوام پر ظلم کرتا تھا انہوں نے کہا کہ محمد رضا پہلوی نے پاکستان کا دورہ بھی کیا تھا لیکن ہماری فوج نے مظلوموں کے قتل عام میں اس کا ساتھ نہیں دیا۔

عمران خان نے کہا جس دن شاہ نے ایران سے فرار کیا وہ اپنے آپ ایک عظیم انسان سمجھ رہا تھا لیکن آپ نے دیکھا اس کا انجام کیا ہوا کہ کوئی ملک اسے دفن کرنے کے لئے جگہ نہیں دے رہا تھا وہ مر چکا تھا لیکن کوئی بھی ملک اس کے جنازے کو اپنے ملک میں دفن کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا یہ اس کے غرور ، تکبر اور ظلم کا نتیجہ تھا۔

پاکستانی وزیراعظم امام خمینی(رح) کے تشییع جنازے کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہتے ہیں اب امام خمینی(رح) کے جنازے کو دیکھیں کہ تین لاکھ سے زیادہ افراد نے انھیں اپنے کاندھوں پر اٹھایا ہوا تھا آپ نے کبھی اس کے بارے میں سوچا کہ ایسا کیوں ہوا؟ اس کی وجہ یہ تھی امام خمینی(رح) نے رضا شاہ کی شاہی زندگی نہیں گزاری بلکہ انہوں سادگی میں زندگی بسر کی یعنی امام (رہ) نے دوسروں کے مال کو اپنی آسائش و آرام کا ذریعہ نہیں بنایا انہوں نے ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ اسی وجہ سے آج دنیا کی ایسی کوئی جگہ نہیں جہاں امام خمینی(رح) کو یاد نہ کیا جاتا ہو دنیا امام خمینی(رح) کی عاشق ہے۔

ای میل کریں