اسلامی تعلمیات عالم اسلام کو کامیاب بنا سکتی ہیں:امام خمینی(رح)
مجھے امید ہیکہ ہم عالم اسلام کی مدد سے اسلام ناب محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں آج پوری دنیا کو اسلامی تعلیمات کی ضرورت ہے مجھے امید ہیکہ منحرف بھی پلٹ کر واپس آئیں گے میری نظر میں اس وقت اسلام کی مشکلات میں سے ایک مشکل اسلامی حکومتیں ہیں اگر اسلامی حکومتیں اپنی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور آپسی اختلافات سے پرہیز کریں اور سارے اسلامی ممالک اگر آپسی اختلاف ختم کر کے اسلام کے پرچم تلے جمع ہو جائیں تو عالم اسلام کی مشکلات ختم ہو جائیں گی اگر ہم اس غفلت سے بیدار ہو جائیں اور دنیا تک حقیقی اسلام کو پہنچائیں تو ہر انسان اسلام کا شیدائی بن سکتا ہے ۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے عمان کے اعلی حکام سے اپنے ایک خطاب میں فرمایا کہ مجھے امید ہیکہ ہم عالم اسلام کی مدد سے اسلام ناب محمدی کو دنیا کے سامنے پیش کر سکتے ہیں آج پوری دنیا کو اسلامی تعلیمات کی ضرورت ہے مجھے امید ہیکہ منحرف بھی پلٹ کر واپس آئیں گے میری نظر میں اس وقت اسلام کی مشکلات میں سے ایک مشکل اسلامی حکومتیں ہیں اگر اسلامی حکومتیں اپنی اپنی ذمہ داریوں پر عمل کریں اور آپسی اختلافات سے پرہیز کریں اور سارے اسلامی ممالک اگر آپسی اختلاف ختم کر کے اسلام کے پرچم تلے جمع ہو جائیں تو عالم اسلام کی مشکلات ختم ہو جائیں گی اگر ہم اس غفلت سے بیدار ہو جائیں اور دنیا تک حقیقی اسلام کو پہنچائیں تو ہر انسان اسلام کا شیدائی بن سکتا ہے ۔
عمان کے اعلی حکام سے ملاقات کے دوران اسلامی انقلاب کے بانی نے فرمایا آج اسلام کے دشمن کے اسلامی ممالک کے درمیان اختلاف ڈال کر ان کے اتحاد اور یکجہتی کو ختم کر رہے ہیں لیکن اگر ہم اس غفلت سے بیدار ہوں اور اسلام کی تعلیمات کی طرف متوجہ ہوں تو اسلام کے اس ایک ہی حکم سے ہم جس میں اللہ تعالی فرماتا ہے: وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ الله ِ جِمیعاً وَلا تَفَرَّقُوا ہم اسی حکم پر عمل کر کے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں آج دشمن ہمیں اسلامی تعلیمات سے دور کر رہا ہے کیوں کہ وہ جانتا ہے کہ اگر مسلمانوں نے اسلامی تعلیمات پر عمل کرتے ہوے یکجہتی اور اتحاد اختیار کر لیا تو انھیں شکست دینا مشکل ہو جاے گا۔
اسلامی تحریک کے راہنما نے فرمایا ہم نے تاریخ میں اتحاد کی طاقت کو دیکھا ہے ہم نے دیکھا ہے کہ عثمانی حکومت ایک اسلامی حکومت نہ ہونے کے باوجود بھی ان کے اتحاد اور یکجہتی نے ان کو اتنی طاقت بخشی تھی کہ وہ دنیا کی سپر طاقتوں کا مقابلہ کر رہے تھے۔
اسلامی انقلاب کے راہنما نے عالم اسلام کے کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے فرمایا عالم اسلام کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے کہ کس طرح عثمانی حکومت کو ٹکڑے تکڑے کر کے ختم کر دیا دشمن ہمیں تقسیم کر کے کمزور بنا رہا ہے جب کہ ہمارا دشمن جانتا ہے کہ ہمارا اتحاد ہی ہماری کامیابی کی نشانی اگر ہمیں کامیاب ہونا ہے تو ہمیں متحد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔