عالمی یوم القدس، ایران 'مردہ باد اسرائیل' کے نعروں سے گونج اٹھا

عالمی یوم القدس، ایران 'مردہ باد اسرائیل' کے نعروں سے گونج اٹھا

ایران کی غیرتمند قوم نے ہر سال کی طرح اس سال کی یوم القدس ریلیوں میں تاریخ رقم کردی جہاں انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا

عالمی یوم القدس، ایران 'مردہ باد اسرائیل' کے نعروں سے گونج اٹھا

ارنا – کل رمضان المبارک کا جمعۃ الوداع ہے جہاں دنیا بھر کی طرح ایران کے ہر بڑے اور چھوٹے شہروں میں عالمی یوم القدس کی ریلیوں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں لاکھوں فرزندان اسلام نے مردہ باد اسرائیل کے نعروں کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔

ایران بھر سے موصول ہونے والی اب تک کی رپورٹس کے مطابق، لاکھوں افراد جن میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہری ہیں، نے جمعہ کے روز عالمی یوم القدس کی ریلیوں میں شریک ہوئے۔

ایران کی غیرتمند قوم نے ہر سال کی طرح اس سال کی یوم القدس ریلیوں میں تاریخ رقم کردی جہاں انہوں نے فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا۔

تہران سمیت تمام صوبوں اور اہم شہروں میں روزہ داروں نے گرم موسم کے باوجود ریلیوں میں شرکت کی اور مقبوضہ فلسطین میں صہیونیوں کی جاری جارحیت اور ان مظالم کی پشت پناہی کرنے والے مغربی ممالک بالخصوص بعض علاقائی ممالک کی شدید مذمت کردی۔

لاکھوں ایرانی عوام کے ساتھ ساتھ ملک کی اعلی سیاسی اور عسکری قیادت نے بھی مختلف شہروں میں لوگوں کے رنگ میں رنگ گئے اور فلسطین کی حمایت پر اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ایرانی شہریوں نے اتحاد امت کے خلاف سازش کرنے والے بعض علاقائی ممالک اور عالمی طاقتوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا بھر کے مسلمان فلسطینوں سے متعلق ڈیل آف سنچری کی سازش کو ناکام بنادیں۔

ای میل کریں