پاکستان کو بھی امام خمینی جیسی لیڈرشپ کی ضرورت ہے

پاکستان کو بھی امام خمینی جیسی لیڈرشپ کی ضرورت ہے

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی چیف جسٹس آف پاکستان رہ چکے ہیں، اس سے قبل وہ چیف جسٹس سندھ بھی رہ چکے ہیں

پاکستان کو بھی امام خمینی جیسی لیڈرشپ کی ضرورت ہے

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی چیف جسٹس آف پاکستان رہ چکے ہیں، اس سے قبل وہ چیف جسٹس سندھ بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور میں پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل پرویز مشرف کے جاری کردہ پی سی او کے تحت نیا حلف لینے سے انکار کر دیا تھا۔ ”اسلام ٹائمز“ نے جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے ساتھ انقلاب اسلامی ایران، پاک ایران تعلقات و دیگر موضوعات کے حوالے سے ایک مختصر نشست کی۔

اسلام ٹائمز: بانی انقلاب اسلامی ایران حضرت امام خمینی کی جدوجہد کو کس نگاہ سے دیکھتے ہیں۔؟

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی: امام خمینی نے عالم اسلام کے اندر انتہائی مثبت کردار ادا کیا، ایران میں جو اسلامی انقلاب آیا اور ایرانی عوام میں جو مزاحمتی تحریک پیدا ہوئی، اس کا سہرا امام خمینی کے سر جاتا ہے، امام خمینی نے اسلامی اتحاد و وحدت کیلئے بڑی کوششیں کیں، وہ اتحاد بین المسلمین کے بہت بڑے داعی تھے۔ ایران اتنے طویل عرصے عالمی پابندیوں کی زد میں رہا، لیکن پھر بھی وہ ثابت قدم رہا، اس کے پیچھے بھی امام خمینی کا دیا ہوا استقامت کا درس ہے۔

 

اسلام ٹائمز: کیا وجہ ہے کہ امریکا و مغرب عرب ممالک کو انقلاب اسلامی ایران سے ڈرانے کی کوشش کرتے ہیں۔؟

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی: یہ سب امریکی اسپانسرڈ (american sponsored) ہے، ایران مخالف جو بھی اقدامات ہوئے ہیں اور ہوتے ہیں، اس کے پیچھے امریکی و مغربی مفادات ہوتے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ عالم اسلام میں کوئی حقیقی اتحاد بنے، وہ اتحاد بین المسلمین نہیں چاہتے، جس اتحاد کے داعی امام خمینی تھے۔ آپ پاکستان ہی کی مثال لیں کہ پاکستان نے ایران کے ساتھ جتنے بھی معاہدے کئے، ان سب کی راہ میں امریکا رکاوٹ بنا۔

 

اسلام ٹائمز: لیکن کہیں کہیں عرب ممالک میں انقلاب اسلامی ایران سے ڈر نظر تو آتا ہے۔؟

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی: یہ دراصل ایک قسم کا انجانا خوف ہے، یا مشرق وسطٰی کے اندر یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ ایران انہیں مغلوب (overpower) کرنا چاہتا ہے، لیکن میں سمجھتا ہوں کہ اس خیال (perception) کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، عربوں کو ایران سے نہ کوئی خطرہ ہے اور نہ ہی ہونا چاہیئے۔

 

 

اسلام ٹائمز: پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے اور پاک ایران تعلقات کے حوالے سے کیا کہیں گے۔؟

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی: اس کے باوجود کہ پاک ایران گیس پائپ لائن اب تک مکمل نہیں ہوسکی ہے، لیکن پاک ایران تعلقات بہت اچھے ہیں، آنے والے وقتوں میں عالمی پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایران میں جو نیا دور شروع ہوا ہے، اس میں پاکستان اور ایران کے سفارتی، معاشی، تجارتی، اقتصادی تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

 

اسلام ٹائمز: داعش کے حوالے سے آپ کی کیا رائے ہے۔؟

جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی: داعش صرف اور صرف دہشتگرد گروہ ہے، جس نے اسلام اور مسلمانوں کو انتہائی شدید نقصان پہنچایا ہے۔

ای میل کریں