سحری میں امام خمینی(رح) کا کھانا
راوی:محترمہ فاطمہ طبا طبائی
اما خمینی(رھ) کی بہو اپنی ایک یاد داشت میں نقل کرتی ہیں کہ نجف اشرف میں ہر کوئی امام خمینی(رح) کی زندگی بسر کرنے کے بارے میں بول رہا تھا اس کے علاوہ امام (رہ) شرعی رقوم میں بہت سے احتیاط سے کام لیتے تھے اصلا اضافی خرچ نہیں کرتے تھے ان کے گھر کے خریدار نے ایک ڈائری بنا رکھی تھی جس میں جو سامان بھی خریدتا تھا یاد داشت کرتا تھا امام (رہ) ہمیشہ اس بات کی تاکید کرتے روزانہ کی خرید میں صرفہ جوئی کریں اور ضروری اشیاء کو کسی سستی دکان سے لیا کریں امام (رہ) کا کھانا اور پہننا بہت سادہ تھا اور صبح اکثر اوقات یہاں تک کہ رمضان المبارک کی سحر میں خالی روٹی اور پنیر سے روزہ رکھتے تھے۔