راوی: امام خمینی (رح) کی بہو فاطمہ طباطبائی
9/ سال تک عمل کی آزادی
امام کی اپنے بچوں کی دینی تربیت کے سلسلہ میں منجملہ روش انہیں آزادی اور انتخاب کا حق دینا ہے کہ اس کام سے عزت نفس اور صلاحیتوں کی جلوہ نمائی اور فرزندوں کی لیاقت کا اظہار ہوگا۔
امام کی بیٹیاں کہتی تھیں کہ ہ لوگ ابھی 9/ سال کے نہیں ہوئے اور ہم پر کوئی دینی فریضہ عائد نہیں ہوا تھا اور امام ہمارے ساتھ سختی نہیں کرتے تھے اور جو کچھ ہ لوگ پہنے ہوئے تھے اسی کے ساتھ گلی میں کھیلتے تھے۔ یہاں تک چھپ پر جا کر پڑوس کی لڑکیوں کے ساتھ کھیلتے تھے۔