اسلامی انقلاب کی کامیابی میں امام خمینی (رح) کی کس نے مدد کی؟
جمہوری اسلامی کے قیام کے بعد ایک ایسی فوج بنائیں گے جو دوسروں کے بجاے لوگوں کی خدمت کرے گی ہم تمام معاہدے ایرانی عوام کے مفاد کو دیکھتے ہوے کریں گے ہم اپنی اس مزاحمتی جنگ کو جاری رکھیں گے۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) نے فرانس سے ایرانی عوام کے نام ایک پیغام جاری کرتے ہوے فرمایا بختیار کی حکومت غیر قانونی ہے اور اس کے ساتھ مل کر کام کرنے کا کوئی امکان نہیں میری نظر میں وہ ایک خائن ہے امام خمینی (رح) نے فرمایا عوامی حکومت کی تشکیل کے بعد ہم اسرائیل کے ساتھ تمام رابطیں ختم کریں گے کیوں کہ وہ غاصب ہے اور اس نے فلسطینیوں کے حقوق کو پامال کیا ہے۔
اسلامی انقلاب کے بانی نے اپنے اس بیان کو جاری رکھتے ہوے ارشاد فرمایا اسلامی حکومت کے قیام کے بعد ایران میں تمام گروہوں کو آزادی ہوگی لیکن اگر کوئی گروہ قومی مفاد کے خلاف کام کرے گا تو اسےہر گز ایسے کام کی اجازت نہیں دی جاے گی اسی طرح انشاء اللہ اسلامی جمہوری میں ہر فرقہ اپنے مذہب کے مطابق عمل کر سکے گا اور اقلیتوں کے تمام حقوق کی رعایت کی جاے گی۔
امام خمینی(رح) اپنے ایک دوسرے بیان میں اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے یوے ارشاد فرمایا اس کامیابی میں کسی بھی ملک نے ہمارا ساتھ نہیں دیا بلکہ یہ کامیابی ایرانی قوم کی تلاش اور جہاد کا نتیجہ ہے جس میں پروردگار عالم نے اس قوم کا ساتھ دیا اور انھیں اپنے مقصد میں کامیاب بنایا امام (رہ) نے فرمایا اس اسلامی تحریک میں ایرانی عوام نے اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہوے ظالم کے خلاف آواز اٹھائی ان کا یہ عمل صرف پروردگار کی رضا کے لئے تھا جس میں انھیں کسی کی مدد کی ضرورت نہیں تھی انہوں نے اللہ پر بھروسہ کیا اورہ پروردگار نے بھی انھیں اپنے مقصد می کامیاب بنایا۔
امام (رہ) فرماتے ہیں شاہ کو سرنگون کرنا ایک عظیم کارنامہ تھا جس کو اس قوم نے اپنے رب کی مدد سے انجام دیا ہمیں اس نعمت پر اپنے پروردگار کا شکریہ ادا کرنا چاہیے لیکن ابھی ہماری ذمہ داری ختم نہیں ہوئی یہ انقلاب ہمارے لئے ایک آسمانی نعمت ہے جس کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے
رہبر انقلاب اسلامی ارشاد فرماتے ہیں اسلامی انقلاب سے مغربی مفادات کو کوئی خطرہ نہیں ہونا چاہیے ایران مغربی ممالک سے بھی برابری کے روابط برقرار کرے گا ہم تیل کو عادلانہ طور پر فروخت کریں گے جس سے نہ ہی ہمیں نقصان ہو اور نہ ہی خریدار کو نقصان ہو۔
اسلامی تحریک کے راہنما امام خمینی(رح) اپنے بیان کو جاری رکھتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ مجھے افسوس ہوتا ہے کہ آج مغربی دنیا نے معنویت کو مادیات پر قربان کر دیا ہے جبکہ ان کی مشکلات کی اصلی وجہ بھی یہی ہے کیوں کہ انسان کی ترقی مادیات سے نہیں بلکہ معنوی امور سے مربوط ہے اور اس وقت مغربی دنیا میں اکثریت حضرت عیسی علیہ السلام کے ماننے والوں کی ہے لیکن کیا وہ ان کی سیرت پر عمل کر رہے ہیں؟