امام خمینی

اسلامی انقلاب کی کامیاب کا راز اور امام خمینی(رح) کا بیان

اس کامیابی کی اصلی وجہ عوام کا متحد اور ہمزبان ہونا ہے اور اس ہمزبانی کو خداوند متعال نے اس عوام کے درمیان برقرار کیا میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ انسان اتنے کم عرصہ میں ایک پوری قوم کو اتنا متحد اور ہمزبان کر سکتا ہے۔

اسلامی انقلاب کی کامیاب کا راز اور امام خمینی(رح) کا بیان

اس کامیابی کی اصلی وجہ عوام کا متحد اور ہمزبان ہونا ہے اور اس ہمزبانی کو خداوند متعال نے اس عوام کے درمیان برقرار کیا میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ انسان اتنے کم عرصہ میں ایک پوری قوم کو اتنا متحد اور ہمزبان کر سکتا ہے۔

امام خمینی پورٹل خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی (رح) اسلامی انقلاب کی کامیابی کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں اس کامیابی کی اصلی وجہ عوام کا متحد اور ہمزبان ہونا ہے اور اس ہمزبانی کو خداوند متعال نے اس عوام کے درمیان برقرار کیا میں یہ سوچ بھی نہیں سکتا کہ انسان اتنے کم عرصہ میں ایک پوری قوم کو اتنا متحد اور ہمزبان کر سکتا ہے۔

بانی انقلاب اسلامی پہلوی حکومت کے مظالم کو بیان کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ رضا خان اور اس کے نا خلف بیٹے نے مغلیہ سلطنت کے حکمرانوں سے زیادہ ہم پر ظلم کیا ہے مغلوں نے ہماری ثقافت سے کوئی سروکار نہیں رکھا وہ آے اور چلے گئے  لیکن پہلویوں کی پچس سالہ حکومت نے ہمارا سب کچھ نابود کر دیا انہوں نے ہمارے دین اور ہماری ثقافت کو بھی ہم سے چھین لیا۔

امام خمینی(رح) فرماتے ہیں نئے ایران کی تعمیر میں پوری قوم کو حصہ لینا ہو گا ہم سب کو ہاتھ سے ہاتھ ملا کر ان خرابیوں کو درست کرنا ہو گا اور پہلوی حکومت کے منفی اثرات کو اس ملک سے ختم کرنے کے لئے پوری قوم کو متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

رہبر کبیر انقلاب اسلامی فرماتے ہیں ہمارے انقلاب کی مادی طاقت کم ہونے سے اس کی معنوی طاقت میں اضافہ ہو رہا ہے یہ ہماری قوم کی ایمانی طاقت ہی تھی جس کی وجہ سے ہم نے سوپر شیاطانی طاقتوں کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے امام (رہ) فرماتے ہیں سوپر طاقتوں کے خلاف ایرانی عوام کا ایمان ہی ان کا سب بڑا اسلحہ تھا جس کی وجہ سے انھیں  اسلامی تحریک میں کامیابی ملی ہے اسلامی تحریک کے راہنما فرما تے ہیں کہ  آج اگر عالم اسلام کو بھی کامیاب کو ہونا ہے تو اسے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنا ہو گا۔

امام خمینی (رح) فلسطین کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں کہ ہم فلسطین کی عوام کے ساتھ ہیں میں نے ہمیشہ فلسطین کی تحریک اور اسرائیل کے مظالم کو بیان کیا ہے اور انشاء اللہ ان کاموں کو انجام دینے کے بعد میں ہمیشہ کی طرح فلسطین کی مظلوم عوام کے ساتھ ہوں۔

اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی(رح) فرماتے ہیں کہ خدا کی طاقت تمام طاقتوں سے زیادہ قوی ہے میں فلسطین اور ایران کی عوام نصیحت کرتا ہوں کہ ہمیشہ خدا کو پر نھروسہ کریں مادیات کی طرف توجہ نہ کریں اور نہ ہی ان سپر طاقتوں کو اہمیت دیں بلکہ ان کے مقابلے میں صرف معنویات کی طرف توجہ دیں جب ہم خدا کے ساتھ ہوں گے تو ہمیں کسی بھی چیز کا خوف اور ڈر نہٰیں ہو گا اگر ہم ماریں بھی جائیں گے پھر بھی ہم ہی کامیاب ہیں کیوں کہ ہم نے اللہ کی راہ میں جان دی اور شہادت سب سے بڑی کامیابی ہے۔ 

ای میل کریں