اسلامی انقلاب

اسلامی انقلاب کی یادیں

ایران کے بحرانی حالات کے بارے میں سب سے پہلی کتاب " ایران بر ضد شاہ؛ ایران ، شاہ مخالف" کے عنوان سے پیرس میں نشر ہوئی اس کتاب کا مصنف احمد ناروقی، لومونڈ اخبار کا رائیٹر اور احمد شاہ قاچار کا پوتا ہے اس دن تک 35/ ہزار امریکیوں نے ایران چھوڑدیا تھا

امام خمینی (رح) نے بہشت زہراء (س) میدان میں عظیم الشان تقریر میں واضح لفظوں میں بختیار کی حکومت کو غیر قانونی کہا اور اعلان کیا کہ میں حکم خدا اور عوام کی رائے پر مبنی ایک اسلامی حکومت بناؤں گا۔ یہ اہم کام شورای انقلاب (انقلاب کونسل) کے حوالہ تھا۔ 3/ فروری کی صبح کو عبوری حکومت کا وزیر اعظم معین کرنے کے لئے ایک جلسہ ہوا اور اس جلسہ میں گفتگو اور کافی جان پڑتال کے بعد مہندس مہدی بازرگان کا انتخاب ہوا۔

امام خمینی (رح) نے سامراج کے دین اور سیاست اور علماء کے سیاست سے دور اپنے والے نعرہ کے خلاف گفتگو کی۔ امام خمینی (رح) نے استقبالیہ کمیٹی کے اراکین کے مجمع میں "قومیت" کے نعرہ کو امریکہ کا دھوکہ بتایا۔ بختیار نے انٹرویو دیتے ہوئے کہا: بسا اوقات صبر بہترین حربہ ہے۔ اگر امام خمینی شہر مقدس قم میں اسلامی حکومت قائم کرنا چاہیں تو انہیں ہم اجازت دے دیں گے تا کہ واٹیگان کے مانند حکومت کی بنیاد رکھ دیں۔

ایران کے بحرانی حالات کے بارے میں سب سے پہلی کتاب " ایران بر ضد شاہ؛ ایران ، شاہ مخالف" کے عنوان سے پیرس میں نشر ہوئی۔ اس کتاب کا مصنف احمد ناروقی، لومونڈ اخبار کا رائیٹر اور احمد شاہ قاچار کا پوتا ہے۔ اس دن تک 35/ ہزار امریکیوں نے ایران چھوڑدیا تھا۔ گروہی خبررساں ایجنسیوں کی خبر کے مطابق امریکہ نے شاہ سے رابطہ قطع کردیا تھا۔

ای میل کریں