اعلانیہ پر دستخط کرنے والوں کے مقابلہ میں حکومت کا رد عمل

اعلانیہ پر دستخط کرنے والوں کے مقابلہ میں حکومت کا رد عمل

اعلانیہ صادر کرنے اور امام خمینی (رح) کا ایک شائستہ اور لائق اور اعلم فقیہ کے عنوان سے تعارف کرانے کے بعد پہلوی حکومت اس واقعہ سے بہت ناراض ہوئی

اعلانیہ صادر کرنے اور امام خمینی (رح) کا ایک شائستہ اور لائق اور اعلم فقیہ کے عنوان سے تعارف کرانے کے بعد پہلوی حکومت اس واقعہ سے بہت ناراض ہوئی اور اس اعلانیہ پر دستخط کرنے والوں پر نظر رکھنے لگی۔ مثال کے طور پر آقا ربانی شیرازی، جنتی، منتظری، مشکینی اور صلواتی، امام (رح) کی ترویج کرنے کے الزام میں گرفتار کرلئے گئے کیونکہ امام کی اس عنوان یا کسی عنوان سے ترویج حکومت کے نزدیک سنگین جرم تھا۔ ان گرفتار ہونے والوں میں آقا ربانی اور منتظری بعد میں جیل میں بھی ڈال دیئے گئے۔ بالخصوص آقا منتظری کو کافی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا اور باقی حضرات 6/ ماہ سے ایک سال تک کے لئے جلا وطن کردیئے گئے۔

بنابریں جن لوگوں نے اس اعلانیہ کی تائید کی تھی یا اس پر دستخط کئے تھے، سارے کے سارے جلاوطن ہوئے اور جیل گئے یا حکومت کی نظر میں رہے۔

ای میل کریں