جب اس ادارہ نے اسلام کی نسبت اپنا موقف ظاہر کیا تو مجاہد اور انقلابی علماء اور روحانیت کی طرف سے اس ادارہ کی مخالفت شروع ہوگئی۔ اس ادارہ کی اتنی زیادہ مخالفت ہوئی کہ ادارہ دباؤ میں آگیا اور اس ادارہ کے کچھ لوگ جو جیل میں تھے ، نے اعلان کیا کہ ہمارے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے اور ہم لوگ پہلے ہی کی طرح اسلام کے پابند ہیں اور ان افراد کے موقف بدلنے کے اعلان کا ہم سے کوئی ربط نہیں ہے۔ اس وقت مسعود رجوی اسی گروہ سے تعلق رکھتا تھا۔