شادی کے لئے استخارہ
راوی: فاطمہ طبا طبائی
ایک بار میں نے امام خمینی(رح) کی اہلیہ محترمہ سے پوچھا کہ کیا امام خمینی(رح) داماد انتخاب کرنے کے لئے استخارہ کرتے تھے انہوں نے فرمایا اس طرح کی اگر استخارہ اچھا تو شادی کریں گے اور نہیں آیا تو نہیں کریں گے، نہیں امام (رہ) اس طرح کے استخارہ پر یقین نہیں رکھتے تھے ہاں مجھے یاد ہیکہ انہوں نے اپنی ایک بیٹی کے رشتہ کے وقت وضو کر کے مصلی بچھایا تھا اور دو رکعت نماز پڑھ کر پروردگار سے طلب خیر کیا تھا۔