عیسائیوں کو حضرت عیسی علیہ السلام کی عظمت کا دفاع کرنا چاہیے
امام خمینی(رح) عیسائیوں کے نام اپنے ایک پیغام میں فرماتے ہیں اے حضرت عیسی کی پیروی کرنے والو اُٹھو اور دنیا کے مظلوموں اور کمزوں کے دفاع میں جن کو طاقتوروں نے اپنے مظالم کا شکار بنا رکھا ہے قیام کرو۔
جماران خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امام خمینی(رح) عیسائیوں کے نام اپنے ایک پیغام میں فرماتے ہیں اے حضرت عیسی کی پیروی کرنے والو دنیا کے مظلوموں اور کمزوں کے جن کو طاقتوروں نے اپنے مظالم کا شکار بنا رکھا ہے کے دفاع میں قیام کرو۔
امام خمینی(رح) نے 1979 کو حضرت عیسی علیہ السلام کی ولاددت کی مناسبت سےعیسائیوں کے نام اپنا ایک پیغام جاری کرتے ہوے اس عید سعید کی مبارکباد پیش کی اور کچھ اہم نکات کو ان کے لئے بیان کیا۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی(رح) اپنے پیغام میں انجیل متی کی اس آیت یا ایُهَّا الَّذینَ آمَنُوا کُونُوا قَوَّامینَ لِلَّهِ شُهَداءَ بِاْلقِسْطِ وَ لا یَجْرِمَنَّکُمْ شَنَئانُ قَومٍ عَلى الّا تَعْدِلُوا اعْدِلُوا هُوَ اقْرَبُ لِلتَّقْوى وَ اتَّقُوا اللَّهَ انَّ اللَّهَ خَبیرٌ بِما تَعْمَلُونَ کو ذکر کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں۔
حضرت عیسی مسیح علیہ السلام ایک عظیم الشان نبی تھے حضرت عیسی علیہ السلام مظلوموں کی طرفداری اور عدالت کو برقرار کرنے کے لئے مبعوث ہوے تھے انہوں اپنے ملکوتی کردار اور وحی الہی سے ظالموں اور ستمکاروں کی مذمت کی ہے اور مظلوموں اور کمزوروں کی حمایت کی ہے ۔
امام خمینی(رح) اپنے اس پیغام میں چرچ کے روحانیوں کو خطاب کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں اے چرج کے سربراہو اے حضرت عیسی علیہ السلام کی پیروی کرنے والو اے عیسائیو اُٹھو اور دنیا کے مظلوموں اور کمزوروں کے دفاع میں قیام کرو اور انھیں ظالموں کے چنگ سے نجات دلاو۔
اسلامی انقلاب کے راہنما فرماتے ہیں عیسائیوں کو حضرت عیسی علیہ السلام کی عظمت کا دفاع کرنا چاہیے اور عیسائی اس بات کی اجازت نہ دیں کہ آسمانی تعلیمات اور الہی احکامات کے مخالف عیسائیوں کے چہرے کو دنیا کے مظلوموں کے سامنے خراب کریں۔
رہبر کبیرانقلاب اسلامی سوپر طاقتوں کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے ارشاد فرماتے ہیں عبادتگاہوں میں سوپر پاوروں کی موجودگی اور ان کا دعا کے لئے آسمان کی طرف ہاتھ اُٹھانا آپ کو دھوکہ نہ دے کیوں کہ ان لوگوں کا ہدف صرف طاقت اور نیل پر حکومت کرنا ہے جو کہ حکم الہی کے خلاف ہے۔
امام خمینی(رح) اپنے اس پیغام میں اس بات کی تاکید کرتے ہیں کہ خداوند متعال کی طرف سے نازل ہونے والے آسمانی احکام مظلوموں کے دفاع کے لئے نازل ہوے ہیں حضرت عیسی علیہ السلام نے بھی خداوند متعال کی طرف سے نازل ہونے والے احکام کو مظلوموں کے دفاع کا ذریعہ بنایا تھا لہذا اے عیسائیو اُٹھو اور دنیا کے مظلوموں اور کمزوروں کے دفاع میں قیام کرو اور ان کو ظالموں کے چنگ سے نجات دلاو۔