حزب اللہ

شام سے فوجوں کی واپسی امریکی شکست ہے

سازباز کے عمل سے مسئلہ فلسطین ہرگز حل نہیں ہو سکتا

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے علاقے میں امریکی پالیسیوں کی ناکامی اور اسرائیل کی حمایت جاری رکھنے میں اس کی ناتوانی کو شام سے امریکی فوج کے انخلا کی وجہ قرار دیا ہے۔

شیخ نعیم قاسم نے جمعرات کو جنوبی بیروت میں شہید سمیرالقنطار کی تیسری برسی کے پروگرام سے خطاب میں شام سے امریکی فوج کے انخلا کے اعلان کی طرف اشارہ کیا اور یہ بات زور دے کر کہی کہ امریکہ کا یہ اعلان مضحکہ خیز ہے اس لئے کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ہی داعش گروہ کی تشکیل کے ذمہ دار ہیں اور اس گروہ کی وہ ہر طرح کی مدد و حمایت بھی کرتے رہے ہیں۔

حزب اللہ لبنان کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل نے تاکید کے ساتھ کہا کہ شامی فوج، عراق کی عوامی رضاکار فورس، عراقی عوام، حزب اللہ لبنان اور اسلامی جمہوریہ ایران نیز استقامت و مزاحمت کے محور نے عراق، شام اور علاقے پر داعش دہشت گردوں کی حکمرانی کا خاتمہ کر دیا۔

انھوں نے اسرائیل کے مقابلے میں استقامت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سازباز کے عمل سے مسئلہ فلسطین ہرگز حل نہیں ہو سکتا اس لئے کہ سینچری ڈیل کے تحت بیت المقدس کو اسرائیل کے سپرد کئے جانے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے جبکہ فلسطینیوں کی وطن واپسی کے حق کو بھی نظرانداز کیا گیا ہے اور فلسطین کے نام پر کچھ چھوڑا نہیں گیا ہے۔

ای میل کریں