حضرت امام خمینی (رح) ہمیشہ مجھے بہت زیادہ اہمیت دیتے اور میرا بے حد احترام کیا کرتے تھے اور آپ نے اپنی ساری زندگی میں ایک بار بھی مجھ سے ناروا الفاظ میں بات نہیں کی حتی اگر آپ کبھی غصے کی حالت میں ہوتے تو اس وقت بھی ذرہ برابر میری توہین اور بے احترامی نہیں کرتے تھے۔ ہمیشہ کمرے میں اچھی جگہ پر مجھے سونے کی دعوت دیتے اور اسی طرح جب تک میں دسترخوان پر نہیں آجاتی تھی، اس وقت تک آپ کھانے کو ہاتھ تک نہیں لگاتے تھے اور حتی بچوں سے فرمایا کرتے تھے:
"آپ اپنی ماں کے آنے تک تھوڑا صبر کرلیں"