روحانی

ایران کے تیل کو روکنے کی صورت میں خلیج فارس سے تیل کی ترسیل بند کردی جائےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرامریکہ نے ایران کے تیل کی برآمد کو روکنے کی کوشش کی تو پھر کوئی بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا اور خلیج فارس سے تیل کی ترسیل کو بند کردیا جائےگا۔

ایران کے تیل کو روکنے کی صورت میں خلیج فارس سے تیل کی ترسیل بند کردی جائےگی

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرامریکہ نے ایران کے تیل کی برآمد کو روکنے کی کوشش کی تو پھر کوئی بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا اور خلیج فارس سے تیل کی ترسیل کو بند کردیا جائےگا۔

جماران خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی نے شاہرود میں عوام کے ایک عظيم الشان اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہا ہم اسلامی ممالک اور پوری دنیا کے ساتھ اپنے روابط کو بڑھائیں گے انہوں نے  امریکہ کی جانب سے عائد پابندیوں پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرامریکہ نے ایران کے تیل کی برآمد کو روکنے کی کوشش کی تو پھر کوئی بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا اور خلیج فارس سے تیل کی ترسیل کو بند کردیا جائےگا۔

ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا آج ایرانی قوم کا بہت بڑا امتحان ہے آج ایرانی قوم نے چالیس سال سے جاری  امریکا کے ظلم اور ستم کے مقابلے میں زبر دست  جیت حاصل کی ہے انہوں نے خوزستان میں امریکا کی سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا کہ امریکا نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد خوزستان کو اسلامی جمہوریہ ایران سے الگ کر کے  ایران کو تقسیم کرنے کی کوشش کی اور پابندیوں کے ذریعے اسلامی انقلاب کو ختم کرنا چاہتا ہے لیکن اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے کہا امریکا نے ہمیشہ ایران سے دشمنی کی ہے اس نے ایران میں کودتا کی تلاش کی ، منافقین اور دہشت گردوں کو ایرانی قوم کے خلاف مدد فراہم کی اور آخر میں صدام معدوم کی عفلقی اور بعثی حکومت کے ذریعہ ایران پر آٹھ سال تک جنگ مسلط کی  لیکن ایرانی قوم نے ان تمام میدانوں میں امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو شکست سے دوچار کردیا اور ایرانی قوم اس کے بعد بھی امریکہ کو ہر میدان میں شکست دینے کے لئے آمادہ ہے۔

ایران کے صدر نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہ آج امریکا ایران سے کیوں ڈرتا ہے کہا آج ایران علاقہ میں ایک طاقت بن چکا ہے اسی وجہ سے ایران امریکہ اور صہیونیزم حکومت کے لئے ناقابل برداشت ہے اور ایرانی قوم کبھی بھی ان کے سامنے سر نہیں جھکاے گی۔

۔صدر حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ کو علم ہونا چاہیے کہ وہ ایران کے تیل کی برآمد روکنے کی صلاحیت نہیں رکھتا اور نہ ہی اسے ایسا کرنے دیا جائےگا۔ ایرانی صدر نے کہا کہ امریکہ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ ہم اپنا تیل فروخت کر رہے ہیں اور یہ فروخت جاری رکھیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کو یہ معلوم ہونا چاہیے کہ اگر وہ ایران کے تیل کی برآمد کو روکنے کا ارادہ رکھتا ہے تو پھر خلیج فارس سے کوئی بھی تیل برآمد نہیں کرسکے گا۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم کے ساتھ امریکہ کی دشمنی اور عداوت کا سلسلہ جاری ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حسن روحانی نے کہا کہ امریکہ خطے اور دنیا کے ساتھ ایران کے تجارتی روابط ختم نہیں کر سکتا ہم پڑوسی ممالک اور دنیا کے ساتھ اپنے سیاسی، ثقافتی اور تجاری روابط کو مزید بڑھائیں گے۔

ای میل کریں