نماز اول وقت
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی حضرت امام خمینی(رح) ہمیشہ نماز اول وقت کو بہت اہمیت دیتے تھے یہاں تک جب نوفیل لوشاتو میں تقریبا تین سو چار سو صحافی ایک نیوز کانفرنس میں امام خمینی(رح) سے سوالات پوچھنے کے لئے جمع ہوے تھے تو ابھی تین یا چار صحافی ہی سوال کر پاے تھے کہ آذان ظہر ہونے لگی آذان کی آواز سنتے ہی امام خمینی(رح) نے نیوز کانفرنس کو ترک کر دیا بہت سے لوگوں نے امام(رہ) کے اس عمل پر تعجب بھی کیا اور امام خمینی(رح) سے یہ بھی کہا کہ اس طرح کا موقع بار بار نہیں ملتا آج چار سو صحافی پوری دنیا تک آپ کی بات پہنچانے کے لئے جمع ہیں آپ کم از کم کچھ سوالات کے جواب دے کر نماز کے لئے جائیں لیکن امام (رہ) سختی سے منع کرتے ہوے اپنے مصلی کی طرف بڑھے اور نماز ادا کی۔