اربعین حسینی میں امام خمینی(رح) کی شرکت

اربعین حسینی میں امام خمینی(رح) کی شرکت

امام خمینی(رح) اربعین حسینی میں کس طرح شرکت کرتے تھے؟

امام خمینی(رح) اربعین حسینی میں کس طرح شرکت کرتے تھے؟

نجف میں امام خمینی (رح) کے ساتھیوں میں سے ایک حجۃ الاسلام والمسلمین روحانی نقل کرتے ہیں 1346 شمسی کو امام خمینی(رہ) نے اربعین حسینی میں شرکت کی کربلا کے نزدیک ایک گھر میں امام (رہ) نے قیام فرمایا امام (رہ) ہر شب مجالس سید الشھداء کے لئے امام بارگاہ آقائی بروجردی میں تشریف لے جاتے تھے وہاں مرحوم کوثری مرثیہ خوانی کرتے تھے۔

اس سال شب اربعین کو کربلا میں بہت بھیڑ تھی ہر طرف امام حسین علیہ السلام کے عزادار نظر آرہے تھے لوگوں کی اتنی بھیڑ تھی کہ وہاں سے گزرنا کافی مشکل تھا اور بھیڑ کی وجہ سے لوگوں کو  ایک دوسرے کا دھکا لگ رہا تھا  اسی وجہ سے ہم نے اپنے کچھ دوستوں کے ساتھ مل کر یہ فیصلہ کیا کہ امام بارگاہ سے امام خمینی(رہ)  کے گھر تک ہم ان کے پیچھے پیچھے چلیں گے تاکہ اس بھیڑ میں ان کو کوئی پریشانی نہ ہو یا خدا نہ کرے کسی دھکے کی وجہ سے امام(رہ) زمین پر گر جائیں اور امام (رہ) کو گھر تک پہچننے میں مشکل ہیش آے۔

روحانی نقل کرتے ہیں کہ ابھی ہم کچھ ہی قدم آگے بڑھے تھے کہ امام (رہ) کو اس بات کا احساس ہو گیا کہ کوئی ان کے پیچھے پیچھے چل رہا ہے امام (رہ) وہیں کھڑے ہوگئے اور ہم سے سوال کیا کوئی کام ہے جس کے جواب میں نے عرض کیا کہ آپ کے گھر تک آپ کے ساتھ چلنا چاہتے ہیں لیکن امام (رہ) نے ہمیں منع کر دیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین فرماتے ہیں اربعین کے دن ہم نے دوبارہ امام (رہ) کو اس بھیڑ میں حرم امام حسین علیہ السلام کی طرف جاتے ہوے دیکھا  ہم ان کے پیچھے پیچھے چلنے لگے اور ہم نے دیکھا کہ امام (رہ) حرم امام حسین علیہ السلام میں داخل ہوے اور زیارت پڑھنے میں مشغول ہو گئے۔

 

ای میل کریں