ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے امام خمینی(رح) کا پیغام
جنگ تحمیلی کی سالگرہ پر امام خمینی(رح) نے ایرانی قوم کے نام ایک پیغام بھیجا، جس میں آپ نے فرمایا کہ ایرانی قوم اور خاص کر ایران کے حکام،مقررین، شعراء، اور اداکاروں پر لازمی ہے کہ ہر کوئی اس فداکاری کی اپنے انداز میں قدردانی کرے اور اس کامیابی کے مختلف مراحل کو اپنے کردار، اپنی گفتگو اور مضامین کے ذریعے لوگوں تک پہنچاے، اور ہفتہ جنگ کی محافل میں اس کے فوائد اور نتائج کو بیان کریں۔
ہفتہ دفاع مقدس کی مناسبت سے
جنگ تحمیلی کی سالگرہ ہر امام خمینی(رح) کا پیغام:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
اس وقت ہم جنگ تحمیلی کی سالگرہ منا رہے ہیں الحمد للہ ایران کی مسلح غیرتمند فوج اسلام اور ایرانی قوم کے لئے کامیابی کے آخری مراحل کو طہ کر رہی ہے لہذا ایرانی قوم اور خاص کر ایران کے حکام،مقررین، شعراء، اور اداکاروں پر لازمی ہے ہر کوئی اس فداکاری کی اپنے انداز میں قدردانی کرے اور اس کامیابی کے مختلف مراحل کو اپنے کردار، اپنی گفتگو اور مضامین کے ذریعے لوگوں تک پہنچائے، اور ہفتہ جنگ کی محافل اس کے فوائد اور نتائج کو بیان کریں اور جتنا ہو سکے ان جوانوں کی حوصلہ افزائی کریں اس ہفتہ میں میری بہادر اور وفادار قوم کو اپنے آپکو جنگ میں ثاہبت کرنا ضروری ہے اور سب مل کر دشمنوں کے مہنہ پر ایک زوردار طامنچہ لگائیں، آج دنیا کی بڑی طاقتیں ہماری قوم پر الزام لگا رہی ہیں کہ ایرانی قوم اسلامی جمہوری کے خلاف ہے اور اس جنگ سے جو حقیقت میں اسلام کا دفاع ہے تھک چکی ہے اُنھوں نے ابھی ایرانی قوم کو نہیں پہچانا ہے اور وہ جھوٹ بولنے پر مجبور ہیں وہ ایرانی قوم اور مسلحانہ فوج ہر ان الزامات اور افواہوں کے ذریعے ایک بار پھر اسلامی جمہوری ایران میں نا امنی برقرار کرنا چاہتے ہیں لیکن ایران کی غیور اور ہوشیارقوم ان کے مقا بلے میں کھڑی ہے جو ہر گز ان کو اس سازش میں کامیاب نہیں ہونے دے گی۔
اسلامی جمہوری ایران بانی حضرت امام خمینی (رح) اپنے اس پٰغام میں دشمنوں کی سازشوں کی طرفن اشارہ کرتے ہوے فرماتے ہیں وہ اسلامی جمہوری ایران کی مخالفت کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کی یہ دشمنی میری قوم کو اور مصمم کرے گی تانکہ ہم ایک دوسرے کا ہاتھ تھام کر اسلامم ایران اور اپنی آزادی کا دفاع کر سکیں لہذا ایران کی شریف اور غیور قوم، علماء سے لے کر یونیورسٹیوں کے طلاب، تاجر، اور جوانوں تک سب کو اس ہفتہ میں اسلامی جمہوری ایران اور مسلحانہ فوج کی حمایت کا اعلان کرنا چاہیے اور حکومت اسلامی کی خاطر زخمی اور معلول ہونے والے افرد کی قدر دانی کرنا چاہیے۔
امام خمینی (رح) جنگ میں شہداء کی عظمت کو بیان کرتے ہوے فرماتے ہیں اگر چہ ہمارے قلم اور ہماری زبان ایسے جوانوں کے بارے میں بولنے اور لکھنے سے قاصر ہے جنہوں اپنا خون دے کر خونخوار دشمنوں سے اسلام اور ملک کو بچایا ہے اور ہم ایسے ماں باپ کی حوصلہ افزائی کرنے سے بھی قاصر ہیں جنہون نے اس طرح کہ جوانوں کی تربیت کی ہے پرور دگار کی رحمات ان کے شامل حال ہیں یہ لوگ اولیای عطیم الشان کے جوار میں دنیا اور آخرت میں کامیاب ہیں خداوند کریم ان سب پر اپنی رحمات نازل کرے۔