امام خمینی (رح) نے ترکی میں رہتے ہوئے ایک کتاب بنام تحریر الوسیلہ لکھی۔ یہ کتاب نجف میں چھپی اور اس کے بعد اسے فارسی میں مرتب کیا گیا لہذا اسی کتاب کے ساتھ امام (رح) کی توضیح المسائل بھی تھی کہ جسے امام (رح) کے اعلانات کا نام دیا گیا تھا اور امام (رح) نے بھی اس کتاب میں رسما یہ بات لکھی کہ شاہ ایران کی حکومت، غیرقانونی اور ایک غاصب حکومت ہے اور اس کے ساتھ ہمدردی اور ہمکاری، ملک و ملت سے خیانت ہے۔ یہ لوگ خائن ہیں، ان کی مجلس، ایک غیر قانونی مجلس ہے اور یہ جس طرح کا قانون پاس کریں وہ ناجائز ہوگا، اس لئے ان کے ساتھ روابط اور ان کی مدد باطل کی مدد کرنے کے مترادف ہے۔
امام خمینی (رح) نے اس کتاب میں اس طرح کے بہت سے فتوے دیے۔ جب یہ توضیح المسائل ایران پہنچی تو اس کا بہت زیادہ استقبال ہوا اور ایک شخص سے دوسرے نے لے لے کر پڑھی اور اس طرح یہ کتاب سارے ایران میں پھیل گئی، یہاں تک کہ جو فتوے آپ کے شاہ کے خلاف تھے وہ سارے کے سارے اسی کتاب میں لکھ کر منتشر کئے گئے۔