لوگوں کی خدمت کرنا بہترین عبادت ہے :امام خمینی(رح)
من سعی فی حاجة أخیهِ المـؤمن فکأنّما عبد الله تسعة آلاف سنة صائماً نهاره، قائماً لیله»؛(بحارالانوار، ج 71، ص 315، ح 72)
جو شخص اپنے مومن بھائی کی ضرورت کو پورا کرنے کو کوشش کرے گویا اس نے نو سال اس طرح اللہ کی عبادت کی ہے کہ وہ دن میں روزہ دار اور رات کو شب زندہ دار تھا۔
امام خمینی پورٹل کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی امام خمینی (رح) نے اپنے ایک بیان میں کہا انیباء اوصیاء اور خداوند متعال کے انتخاب کئے ہوے افراد بہترین خدام میں سے ہیں کیونکہ وہ تمام افراد کے لئے نمونہ عمل ہیں اور اللہ نے ان کو سب کے لئے راہنما بنا کر بھیجا ہے ان کا عمل ہمارے لئے حجت ہے۔
امام خمینی(رح) فرماتے ہیں خداوند متعال نے قرآن مجید میں اپنے حبیب حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو خطاب کرتے ہوے فرمایا ہے وَاخْفِضْ جَنَاحَکَ لِمَنْ اتَّبَعَکَ مِنْ الْمُؤْمِنِینَ اپنے چاہنے والوں کے لئے اپنے بال وپر یعنی اپنے ہاتھوں کو کھول دو۔
قرآن مجید میں خداوند متعال نے وَاخْفِضْ جَنَاحَ کو تین بار استعمال کیا ہے جہاں خداوند متعال نے اشاروں اشاروں میں خدمت اور عطوفت کو بیان کیا ہے اس نے متواضع اور خالصانہ طور پر انسانوں کی خدمت کرنے کا حکم دیا ہے۔
امام خمینی (رح) نے فرمایا تمام انبیاء علیہم السلام اور اولیاء اللہ سماج کے مخلص ترین خدام میں سے تھے جو اپنے عشق اور محبت سے لوگوں کی خدمت کرتے تھے انہوں نے لوگوں کی ہدات اور راہنمائی کے لئے بہت مشکلات کا سامنا کیا ہے لیکن تمام خطروں کے باوجود بھی وہ لوگوں کی راہنمائی اور خدمت کرتے رہے خداوند کریم قرآن مجید میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بارے میں ارشاد فرماتا ہے جب کوئی شخص کسی مشکل میں گرفتار ہوتا تھا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ و الہ وسلم بہت دکھی ہوتے تھے۔
رہبر انقلاب حضرت امام خمینی (رح) لوگوں کی خدمت کی اہمیت کو بتاتے ہوے اس بات کی طرف طرف اشارہ کرتے ہیں کہ بہت ساری احادیث میں مسلمانوں کے امور کو انجام دینے کی تاکید کی گی ہے اور دوسروں کے اندر خدمت اور ایثار کا جذبہ پیدا کرنا اسلامی تعلیم اور ترنیت کے مہم ترین اصولوں میں سے ایک ہے۔
واضح رہے کہ امام خمینی(رح) نے ہمیشہ دوسروں کی خدمت کی ہے اور کبھی بھی اپنے کاموں کے لئے کسی دوسرے کو زحمت نہیں دی ۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی ایک دوسروں کی ضرورتوں کو پورا کرنے کے بارے میں فرماتے ہیں ایک دوسرے کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کریں اور اس عمل کا عظیم ثواب ہے۔
پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں اگر کوئی شخص اپنے مومن بھائی کی ضرورت کو پورا کرنے کی کوشش کرے گویا اس نے کئی سالوں تک اپنے پروردگار کی عبادت کی ہے۔
امام (رہ) فرماتے دینی بھائی ہونے کی بناپر لوگوں کے لے ضروری ہے کہ وہ ایک دوسرے کی خدمت کریں اور اس ذمہ داری کو بھولانا دوسرے کے حق کو ضائع کرنے برابر ہے۔
امام خمینی(رح) ہمیشہ اسلامی جمہوریہ ایران کے اعلی حکام کو عوام کی خدمت اور ان کے مسائل حل کرنے کی تاکید کرتے تھے۔