امام خمینی (رح) کی زندگی کے آخری دن جب ہم ان کے پاس پہنچے اور سلام کیا تو آپنے اس وقت بھی ہمارا شکریہ ادا کیا اور فرمایا: شکریہ شکریہ۔ اس وقت امام کا چہرہ اور بھی نورانی اور چمکتا ہوا دیکھائی دے رہا تھا اور یوں لگتا تھا کہ جیسے خدا کی رحمت سے آپ اور بھی زیادہ خوبصورت ہوگئے ہیں۔ آپ اس وقت ذکر خدا کررہے تھے۔ صبح کے وقت امام (رح) نے ڈاکٹر صاحب کو اپنے دل کا دوبارہ آپریشن کرنے کی اجازت تو دی، لیکن فرمایا: مجھے معلوم ہے کہ اب میں بچ نہیں سکتا لہذا اگر آپ لوگ مجھے، میری خاطر یہاں پر روکے ہوئے ہیں تو پھر مجھے میرے حال پر چھوڑدو اور اگر عوام کی خاطر میرے بچانے کی کوششیں کررہےہو تو پھر جو تمہارا جی چاہے کرو۔
پابہ پای آفتاب، ج 1، ص 208-210