اتوار کے دن جب امام خمینی (رح) کا آپریشن ہوگیا، تو ہمیشہ کی طرح آپ نے ان کو بلایا۔ یہ شام کا وقت تھا کہ ایک مرتبہ آپ نے فرمایا: خانم میں ایک ایسے راستے پر جارہا ہوں کہ جہاں سے واپسی کی امید نہیں ہے۔ لہذا میں آپ سے یہ کہنا چاہتا ہوں کہ آپ جان لیں اب میں جارہاہوں اور واپس نہیں آؤں گا۔ اور یہ بات میرے لئے مسلم ہوچکی ہے۔ لیکن جو بات اس وقت میں آپ سے چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ آپ میرے رحلت کے بعد گریہ و ماتم نہیں کریں گی۔ صبر سے کام لینا مجھے معلوم ہے کہ آپ صاحب صبر و تحمل ہیں کیونکہ آپ نے ہمیشہ زندگی میں صبر کا مظاہرہ کیا ہے۔ لہذا اس مرتبہ بھی صبر کرنا۔
پابہ پای آفتاب، ج 1، ص 205