حج

سیاسی مسائل فریضہ حج کی ادائیگی میں رکاوٹ نہیں بننے چاہیں

مشرکین سے اظہار بیزاری کو جو حج کے سیاسی واجبات میں سے ہے اور توحید کا رکن ہے، ایام حج میں زیادہ سے زیادہ شاندار اور مستحکم طریقے سے مظاہروں اور جلوسوں کی شکل میں ہونا چاہئے

ارنا - ایرانی سپریم لیڈر کے نمائندہ برائے امور حج و زیارات نے کہا ہے کہ سیاسی تعلقات میں پیدا ہونے والے مسائل حج اور اس سے متعلق سرگرمیوں میں رکاوٹ نہیں بننے چاہئیں۔

یہ بات علامہ 'سید علی قاضی عسکر' نے تہران میں نماز جمعہ کے خطبے سے پہلے نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ بعض عناصر متنازع اقدامات اور غلط باتوں کے ذریعے حج سے متعلق عوام کی سوچ کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں جبکہ سیاسی روابط میں رونما ہونے والے مشکلات کی وجہ سے حج کا عمل متاثر نہیں ہونا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حج کو بڑی اہمیت حاصل ہے لہذا اسلام کے اس اہم رکن کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ سیاسی مشکلات پیدا ہونے سے یہ نہیں سوچنا چاہئے کہ حج کو بند کرنا ہوگا۔

اعلی ایرانی نمائندے نے مزید کہا کہ حج کے ذریعے عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل کیا جاسکتا ہے مگر حج کے مواقع سے جس طرح استفادہ ہونا چاہئے تھا وہ نہیں ہوا۔

انہوں نے کہا کہ سالانہ 86 ہزار ایرانی شہری حج کی سعادت حاصل کرتے ہیں جبکہ اس سے پہلے ساڑھے 7 لاکھ ایرانی عمرے پر بھی گئے تھے۔

علامہ قاضی عسکر نے مزید کہا کہ رواں سال کے حج میں 10 ہزار 300 ایرانی اہل سنت شہری بھی شریک ہوں گے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرانی عازمین حج کا پہلا گروپ 18 جولائی تہران کے بین الاقوامی امام خمینی (رح) ہوائے اڈے سے سعودی عرب روانہ ہوا۔ ایرانی زائرین کی سعودی عرب سے واپسی کا عمل بھی 13 ستمبر تک جاری رہے گا۔ اس سال تقریبا 86 ہزار ایرانی عازمین حج 583 قافلوں کی شکل میں حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

حضرت امام خمینی (رح) حج کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرماتے ہیں:

مشرکین سے اظہار بیزاری کو جو حج کے سیاسی واجبات میں  سے ہے اور توحید کا رکن ہے، ایام حج میں  زیادہ سے زیادہ شاندار اور مستحکم طریقے سے مظاہروں  اور جلوسوں  کی شکل میں  ہونا چاہئے۔ اگر مسلمان حج کی حقیقت کو درک کرلیں ، اسلام کی جو سیاست حج میں  ہے اس کو سمجھ لیں  تو یہ ان کیلئے آزادی وخودمختاری حاصل کرنے کیلئے کافی ہے۔ مشرکین سے نفرت وبیزاری کا اعلان کسی خاص زمانہ سے مخصوص نہیں ، بلکہ یہ ایک دائمی حکم ہے۔

ای میل کریں