امام خمینی(رح) کا راستہ انبیاء کا راستہ تھا:مولانا سید اختر جعفری

امام خمینی(رح) کا راستہ انبیاء کا راستہ تھا:مولانا سید اختر جعفری

امام خمینی(رح) کا راستہ انبیاء کا راستہ تھا

امام خمینی(رح) کا راستہ انبیاء کا راستہ تھا

امام خمینی پرتال: اپنے مختصر تعارف کے ساتھ بتائیں کے آپ نے امام خمینی(رح) کو کب اور کیسے پہچانا؟

میں سید اختر حسین جعفری ہندوستان کی ریاست جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ سے تعلق رکھتا ہوں میں دینی طالب علم ہونے کے ساتھ ساتھ حیدر آباد میں مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کر رہا ہوں، جب ہم سن شعور کو بھی نہیں پہنچے تھے مگر بچپنے سے ہی امام خمینی(رح) کے بارے میں سنتے آے ہیں خصوصا جب امام (رہ) نے ایران میں اسلامی حکومت قائم کرنے کی تحریک شروع کی تو پوری دنیا کے ذرائع ابلاغ امام (رہ) کے بارے میں لکھ اور بول رہے تھے اس کے بعد جب میں نے ضلع پونچھ کی  تحصیل مہنڈر میں قائم حوزہ علمیہ امام محمد باقر ع سے اپنی دینی تعلیم کا آغاز کیا تو امام (رہ) کی شخصیت کو مزید جاننے کا موقع کو ملا۔

امام خمینی پرتال: امام خمینی رح کی شخصیت کے بارے میں آپ کے کیا خیالات ہیں؟

امام خمینی رح کی شخصیت کے بارے میں کچھ بھی کہنا مشکل ہے لیکن آپ کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ تھا جو آپ نے اسلامی انقلاب لایا جس کی وجہ سے آج پوری دنیا کے مظلوم آپ کو اپنا راہنما مانتے ہیں اس کے علاوہ آپ کی شخصیت کے بارے میں بہت سی کتابوں میں پڑھا ہے آپ نے زندگی کے ہر گوشہ کے حوالے سے کام کیا ہے، امام خمینی (رح) نے عالم اسلام کے لئے جو بڑا کام کیا وہ نظریہ خلافت جو کہ حکومت عثمانی کے بعد زوال پزیر ہو گیا تھا اور یورپ دنیا بھر میں اس بات کا اعلان کر رہا تھا کہ اسلام صرف مسجدوں تک محدود ہے، اس میں دنیا چلانے کی صلاحیت نہیں ہے اسلام کے خلاف عالمی سطح پر یورپ کے اس نظریہ کا امام خمینی (رح) نے سیرت انبیاء علیہم السلام  پر عمل کرتے ہو ے اسلامی انقلاب  کے ذریعہ منہ توڑ جواب دیا۔

امام خمینی پرتال: امام خمینی(رح) کس حد تک ایران کے لئے ضروری تھی؟

جیسا کے میں پہلے ہی چکا ہوں کے امام خمینی(رح) اسلامی انقلاب کے ذریعے اسلام پر وارد ہوے خدشات کا جواب دیا اور آپ کی یہ تحریک صرف کسی ایک ملک یا کسی ایک قوم کے لئے نہیں تھی بلکہ آپ نے یہ تحریک اسلام کے لئے شروع کی اور آپ نے اسلام کو اس تحریک کے ذریعے پوری دنیا میں پہچنوایا ہے۔

امام خمینی پرتال: امام خمینی رح اسلامی انقلاب کو کامیاب بنانے میں کیوںکر کامیاب ہوے؟

امام خمینی رح نے اس تحریک کو صرف خدا کے لئے شروع کیا تھا اور آپ کا ہدف یہ تھا کہ اسلامی قوانین کو اس سرزمین پر نافذ کر سکیں اس لئے آپ نے خدا پر توکل کیا اور اپنی قوم پر اور خود اپنے اوپر بھروسہ کیا جس کی وجہ سے آپ کی قوم نے بھی آپ پر بھروسہ کیا اور آپ کی ہر آواز پر لبیک کہا  یہ وہ کچھ  اسباب ہیں جس کی وجہ سے آپ شاہ کو ہرا سکے اور مکتب اہل بیت کی یہ تعلیم رہی ہے کہ ظالم کے سامنے سر نہیں جھکانا ہے  اسی لئے امام خمینی رح نے شاہ کے خلاف آواز بلند کی اور آج بھی شاہ کی طرح  امریکہ جیسے اُس کے حمایتی  امام خمینی رح کے افکار سے ڈر رہے ہیں اور اس کوشش میں ہیں کے کس طرح  ان افکار کو لوگوں  کے ذہنوں سے  محو کریں لیکن اُنھیں معلوم نہیں کہ  امام خمینی  رح آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہیں اور وہ آج بھی اپنے افکار کے ذریعے مظلوموں کے مسیحا بنے ہوے ہیں ۔

امام خمینی پرتال: آپ ایک جملے میں امام خمینی کے بارے میں کیا کہیں گے؟

امام خمینی(رح) مظلوموں کے مسیحا اور ظالموں کے لئے شمشیر تھے۔

ای میل کریں