جماران نیوز کی رپورٹ کے مطابق: آج اسلامی جمہوری ایران کے پارلیمانی اسپیکر نے امام خمینی (رح) انسٹی ٹیوٹ کے کتابی بوتھ کا دورہ کیا انھوں نے اس دوران امام خمینی (رح) کے افکار کو شائع کرنے کے لئے امام خمینی انسٹی ٹیوٹ کا شکریہ ادا کیا اور کہا: نوجوان نسل کے لئے امام (رح) کی کتابوں کو آسان بنانا امام خمینی (رح) انسٹی ٹیوٹ کے اہم کاموں میں سے ایک ہے انھوں نے مزید کہا کہ امید ہے نوجوان نسل کو امام خمینی (رح) کے افکار سے متعارف کرانے کا یہ سلسلہ جاری رہے گا ۔
اسلامی جمہوری ایران کے پارلیمانی اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی نے ایران کے وزیر ثقافت ڈاکٹر صالحی کے ساتھ تہران میں بین الاقوامی کتابوں کے میلے کا دورہ اور دونوں نے امام خمینی انسٹی ٹیوٹ کے بوتھ کا بھی ایک ساتھ دورہ کیا۔
واضح رہے بین الاقوامی کتا بوں کا یہ تہران میں تیسواں میلہ ہے جس میں مختلف ممالک سے کتابوں کو عوام کے لئے پیش کیا جا رہا اس میلے میں مختلف موضوعات، اور مختلف ادیان کی کتابیں موجود ہیں۔
اسلامی جمہوری ایران کئ عوام نے اس بار بھی اس میلے کا پر جوش استقبال کیا ہے اور ہر روز ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس میلے میں شرکت کر رہے ہیں۔
اس میلے میں آے ہوے ایک جوان سے جب پوچھا کے آج آپ اس میلے میں آکر کیسا محسوس کر رہے ہیں ؟
اس سوال کے جواب میں اس جوان نے کہا یہ سارے کام اسلامی انقلاب کے بانی امام خمینی (رح) کی کوششوں اور اخلاص کا نتیجہ ہے امام خمینی (رح) نے ہمیشہ علم کو اھمیت دی ہے اور علم کی فضیلت کے بارے میں فرماتے ہیں: علم ایک نہ ختم ہونی والی حقیقت ہے اور اگر انسان اپنی پوری زندگی میں بھی علم حاصل کرتا رہے پھر بھی اس کو مکمل نہیں کر سکتا لھذا ضروری ہے کے انسان اپنی پوری زندگی علم حاصل کرنے میں مشغول رہے ہم سب کو ایک دوسرے کی ضرورت ہے تاںکہ ہم سب ایک دوسرے سے کچھ سیکھ سکیں ہم سب تعلیم اور علمی تربیت کے محتاج ہیں۔صحیفہ امام ج16
علم کے بارے میں جتنی قرآن نے تاکید کی ہے اتنی کسی دوسری کتاب نے نہیں کی لیکن علم، عمل کے بغیر کو ئی فائدہ نہیں دیتا علم اور عمل دو ایسے پر ہیں جو انسان کو انسانیت کے مقام تک پہنچاتے ہیں اور اگر انسان کو انسانت تک پہچنا ہے تو اسے ان دونوں کو ساتھ لے کر چلنا ہوگا۔
اس طرح کے میلے نوجوان نسل کے لئے بہت زیادہ مفید ہیں جن سے اور اگر آج علم کے نور سے اس دنیا کو اس تاریکی کو منور کرنا ہے تو اس طرح میلوں کا اہتمام کرنا ضروری ہے اسلامی انقلاب ایران نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ وہ دنیا کے کونے کونے تک علم کے نور کو پہنچاے۔